کراچی : پیپلزپارٹی کی معروف خاتون رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے ایک ٹو یٹ میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ ’جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔
جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) April 6, 2021
دوسری جانب جہانگیر ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف میڈیا ، سوشل میڈیا پر مسلسل پراپگینڈہ کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات و شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی ۔
یا د رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو دوبارہ طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو2 اور علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کیلئے طلب کیا جبکہ دونوں باپ بیٹے کو 9 اپریل جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 3 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 منٹ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 4 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل




