جی این این سوشل

پاکستان

لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پی ٹی آئی جلسے  کے باعث دونوں اطراف سے بند

شہریوں کو منزل پر پہنچنے کیلئے کئی میل کا اضافی سفر طے کرنا پڑے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پی ٹی آئی جلسے  کے باعث  دونوں اطراف سے بند
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی جلسے  کے باعث روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا۔

 جی ٹی روڈ پر لاہور سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی، جی ٹی روڈ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کو منزل پر پہنچنے کیلئے کئی میل کا اضافی سفر طے کرنا پڑے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جی ٹی روڈ کو بند کیا گیا ہے، گاڑیوں کو لالہ موسیٰ سے متبادل روٹ پر موڑا جا رہا  ہے۔

علاقائی

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری ہے، بارش کے باعث  سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ متعدد علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی ہیں ۔   

تفصیلات کےمطابق گلبرگ ،جیل روڈ ، مال روڈ ، گارڈن ٹاؤن ، ریگل چوک، مزنگ ،باغبانپورہ ،کیولری انڈرپاس، نیو کیمپس، اچھرہ، رحمان پورہ ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ ،علی ٹاؤن ،رائے ونڈ میں تیز بارش ، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔  

فرخ آباد ،سٹی سب ڈویژن ،قرطبہ چوک، شاد باغ،مزنگ ،نابھہ،لکشمی چوک ،شیرانولہ کے اطراف  بھی بارش  کا سلسلہ جاری ہے، سبزہ زار، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈکےاطراف، کوٹ لکھپت،ٹاؤن شپ،پنڈی سٹاپ،ماڈل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ  میں  بھی بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔   

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہناہے  مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ ہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے، تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھنے کی ہدایات  دی گئیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات تمام مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف و مشینری متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔  

دوسری جانب ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد   کا کہنا ہے موٹروے ایم 2 ،3، اور لاہور سیالکوٹ ،ایم 2پر ٹھوکر، کوٹ عبدالمالک، فیض پور اور شیخوپورہ ،ایم 3 پر لاہور سے جڑانوالا  اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔  

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ، بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے ، بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

 اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈکی گئی،اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،اگست میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

 ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

 اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد ریکارڈکی گئی،اگست میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،اگست میں دیہی علاقوں میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی۔    
ماہانہ بنیادوں پر پیاز 23.62 فیصد مہنگے ہوئے،ماہ اگست میں انڈے فی درجن 12.39 فیصد مہنگے ہوئے،تازہ سبزیوں کی قیمت میں 12.25 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہانہ بنیادوں پر دال چنا 4.55 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں آلو کی قیمت 2.90 فیصد تک اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ماہ اگست میں دال مونگ 2.83 فیصد تک مہنگی ہوئی،تازہ اور خشک دودھ بالترتیب 1.27 اور 1.20 فیصد مہنگے ہوئے، ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں پر لگنے والا ٹیکس 168.79 فیصد بڑھا،سٹیشنری کی قیمت میں 5.08 فیصد تک اضافہ ہوا،ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں 1.35 فیصد تک اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گھی ،گوشت ،چاول، دال ماش،مصالحہ جات بھی مہنگے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ، ماہانہ بنیادوں پر تازہ پھل 13.10 فیصد سستے ہوئے،ایک ماہ میں ٹماٹر 8.09 فیصد تک سستے ہوئے ، آٹے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 3.40 فیصد کمی ہوئی،ماہ اگست میں دال مسور 0.75 فیصد تک سستی ہوئی، ماہانہ بنیادوں پر گندم،بریڈ،سگریٹس بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے اور بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں اور توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کرلیں، چیف جسٹس ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll