ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے دوران رواں سال اب تک20 لاکھ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔


وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں سے فضائی، زمنی اور بحری راستوں سے اب تک 1964964 مسلمان ادائیگی عمرہ کے لیے پہنچے ہیں ۔
وزارت کے مطابق عمرہ ادائیگی کا یہ سیزن یکم محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے، رواں سال یکم محرم 30 جولائی 2022 کو تھا ، سیزن 20 ذوالقعدہ تک جاری رہے گا اس کے بعد حج سیزن شروع ہو گا۔
رواں سیزن کے دوران اب تک فضائی راستے سے 1783392 لوگ آئے ۔ جبکہ زمین راستوں کے ذریعے 180363 افراد ، بحری راستوں سے 1209 افراد سعودیہ پہنچیں ہیں۔
سب سے زیادہ آبادی کے حامل مسلم ملک انڈونیشیا سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ 551410 ہے ۔
دوسرے نمبر پر پاکستان سے آنے والے شہریوں کی ہے جو عمرہ ادایگی کے لیے سعودیہ پہنچے۔ یہ تعداد 370083 ہے۔
سعودی وزارت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دوسرے ملکوں میں ادائیگی عمرہ کے لیے آنے والے مسلمانوں کی تعداد بھارت، عراق مصر اور بنگلہ دیش سے ہے ۔
470 سعودی کمپنیاں ہیں جو حج اور عمرہ کے لیے سہولتیں اور خدمات پیش کرنے کے اجازت نامے رکھتی ہیں ، یہ کمپنیاں 29 ذوالقعدہ کو ختم ہونے والے عمرہ سیزن کے لیے بر سر عمل رہیں گی۔ اس کے بعد حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے عمرے کے لیے ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کر دی ہے ۔
ان تین ماہ کے دوران عمرے کے لیے آنے والے پورے سعودیہ میں ہر جگہ جا سکتے ہیں ۔ البتہ حج سیزن شروع ہونے کی صورت یہ تین ماہ کا ویزہ قبل از وقت ختم ہو جائے گا۔

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 4 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 3 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 4 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 4 hours ago

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- an hour ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 6 hours ago

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 7 hours ago

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 2 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 5 hours ago

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 2 hours ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 6 hours ago

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 37 minutes ago






.jpg&w=3840&q=75)






