کراچی : گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 22 آج سے کراچی میں شروع ہورہی ہے جو جمعہ تک جاری رہے گی۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے نمائش کا اہتمام دفاعی برآمدات کے فروغ کا ادارہ کررہا ہے۔
آئیڈیاز 2022 جدید ترین ٹیکنالوجی ایجادات کی نمائش کیلئے دنیا بھر سے دفاعی صنعتوں کو اکٹھا کریگی ۔
اس چار روزہ نمائش میں 64 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوں گے ، پہلی بار آسٹریلیا، رومانیہ اور ہنگری بھی شریک ہورہے ہیں۔
آئیڈیاز 2022 میں انتہائی اہم سیمینار انٹیلی جنس ان ڈیفنس مارکیٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کے قیادت میں دوست ملکوں کے دفاعی وفود شرکت کریں گے۔
17 نومبر کو کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو پر ایئر شو کا انعقاد کیا جائے گا اور ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔
دوسری جانب ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش کے موقع پر ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔
آج سے 18نومبر تک حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم تک آنے اور جانے والے راستے صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔
حسن اسکوائر سے کئی کلومیٹر پہلے ہی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 8 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 8 گھنٹے قبل