ابو ظبی :متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا رکھنے والے غیر ملکی شہری اب اپنے والدین کو 10 سالہ رہائش کے لیے سپانسر کر سکتے ہیں۔ یہ نمایاں طور پر توسیع شدہ گولڈن ویزا اسکیم کا حصہ ہے جو 3 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔
عربین بزنس سینٹر کے آپریشن مینیجر فیروزخان نے خلیج ٹائمز کو بتایا: 'ہم نے 10 سالہ ویزا رکھنے والے کے والدین کے لیے 10 سالہ گولڈن ویزا جاری کیا ہے ۔ پہلے یہ ایک سال کے لیے جاری کیے جاتے تھے جیسا کہ عام رہائشیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (آئی سی پی) کے ایک کسٹمر کیئر ایجنٹ نے اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایک غیر ملکی ملازم 'متعلقہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ ہر والدین کے لیے گارنٹی کے طور پر ڈپازٹ ادا کر کے' والدین کو ایک سال کے قیام کے لیے سپانسر کر سکتا ہے۔والدین کو سپانسر کرنے کے لیے جو ڈپازٹ کرنے کی ضرورت ہے وہ گولڈن ویزا رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوتی ۔ انہیں اپنے متعلقہ قونصلیٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز جمع کرانے کی ضرورت ہے جس میں کہا گیا ہو کہ وہ اپنے والدین کے واحد کفیل ہیں۔
عام طور پر 20 ہزار درہم ماہانہ کمانے والے افراد اپنے والدین کی کفالت کی ذمہ داری اٹھاسکتے ہیں لیکن گولڈن ویزا رکھنے والوں پر تنخواہ کی یہ شرط بھی لوگو نہیں ہوتی۔
لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 19 منٹ قبل
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- 6 منٹ قبل
بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- 4 منٹ قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 26 منٹ قبل
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- 42 منٹ قبل
سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناد ی، 6 خارجی ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 3 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل