Advertisement

ہیلز اور کمنز نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے

آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز اور انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے 2023 میں آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 16th 2022, 8:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہیلز اور کمنز نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرنے والی ٹیم انگلینڈ کے اوپنر ہیلز نے آسٹریلیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کرکٹ لیگز کھیلنے کے معاہدے کر رکھے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب 29 سالہ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے اپنے آرام کیلئے انڈین لیگ کو نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشز اور 50 اوور کے ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے خود کو ریسٹ دینا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز نے ون ڈے میچوں میں بھی آسٹریلوی کپتانی سنبھال لی ہے۔

واضح رہے 50 اوورز میچز کا ورلڈ کپ 2023 میں کھیلا جانا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انٹرنیشنل شیڈول میں آئندہ 12 ماہ میں بہت زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچ ہیں، تاہم میں ایشز اور ورلڈ کپ سے قبل کچھ آرام کروں گا۔

Advertisement