لاہور: پاکستانی تھیٹر کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ ، ان کی عمر 46 برس تھی۔

جی این این کے مطابق اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا۔
طارق ٹیڈی کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا اور وہ گزشتہ بیس روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
چند روز قبل ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ طارق ٹیڈی اپنی طرز کے منفرد اداکار تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں شاندار کردار ادا کیے۔ انہوں نے کہا کہ طارق ٹیڈی نے مزاح اور فن سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- 3 گھنٹے قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- ایک دن قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- ایک دن قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
- ایک گھنٹہ قبل














