جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان نے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی کی کال دے دی

سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان نے کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی کی کال دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روات میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک 7 ماہ پہلے شروع ہوئی، 25 مئی کے ظلم کو کبھی نہیں بھولوں گا، ہمیں ڈرانے کے لیے خوف کا ماحول بنایا گیا،میرے ملازمین کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اس کا مجھے پہلے سے پتا تھا، اس لئے میں نے پہلے ہی ایک ویڈیو بنالی تھی، راولپنڈی میں بھی میری جان کو خطرہ ہے کیونکہ یہ لوگ وہی بیٹھے ہوئے ہیں، غلامی کی زندگی سے بہتر مر جانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مان لیتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نے کوئی سازش نہیں کی لیکن وہ انہیں روک تو سکتے تھے، کوئی بیرونی سازش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی تھی جب تک اندر سے کوئی ان کی حمایت نہ کرے۔

پاکستان

عمران خان نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلئے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، شیر افضل مروت

بانی چیئرمین سے کل ہونے والی ملاقات میں ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلئے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، شیر افضل مروت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےلئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میں کل بانی چیئرمین سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا۔ مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان  نے نہ تو پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی کو فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، وزیر خوراک کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا حکومت کا  کسانوں سے تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کسانوں سے 29 ارب روپے کی تین لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری مہم 7 مئی سے شروع کی جائے گی، گندم خریداری ایپ متعارف کرادی گئی ہے، کسانوں کو 24 گھنٹے میں بینک کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

ظاہر شاہ تورو نے کہا کہ وہ گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو خیبرپختونخوا حکومت نے 300 ہزار میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں سے بھی گندم خریدے گی تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنی گندم خریدی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی مقدار میں گندم درآمد کیے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، وزیر آئی ٹی

شزہ فاطمہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، وزیر  آئی  ٹی

اسلام آباد :وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے اور معیشت میں انقلاب لانے کیلئے قومی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کرے گی۔

 شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے وفد نے وزیر مملکت  شزہ فاطمہ خواجہ سے انکے دفتر میں ملاقات بھی کی میٹنگ میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت اور ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

شزہ فاطمہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے شزہ فاطمہ نے نوٹ کیا کہ ڈیجیٹل صنفی شمولیت کی حکمت عملی کی ترقی ایک مثبت قدم ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll