اسلام آباد کے گاوں سیدپور میں تیندوے کی موجودگی کی شواہد مل گئے ۔ ٹریل 3 کو سیل کر دیا گیا۔


اسلام آباد کے گاوں سید پورمیں تیندوے کے ٹریل تھری کے پاس موجودگی کے شواہد مل گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ تیندوے کو پکڑنے تک ٹریل کو عام پبلک کے لیے بند کر دیا گیا۔
شہریوں خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں سے علاقے میں اکیلے سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ گاوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی متعلقہ ٹیمز کو مارگلہ کی پہاڑیوں اور سید پور گاوں بھیجا گیا۔انوائرمنٹ ونگ، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار ان علاقوں میں تعینات ہیں۔ اہلکار تیندوے کو آبادی سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے۔
ٹیمز کے ساتھ محکمہ جنگلی حیات کی خصوصی ٹیمیں بھی علاقے میں موجود ہیں۔وقتی طور پر ٹریل 3 کو عوام الناس کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ تیندوے متعلق مسئلہ حل ہوتے ہی راستہ کھول دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری چیتے کے بارے میں ملنے والی معلومات سی ڈی اے، محکمہ ماحولیات اور پولیس حکام کو فراہم کریں تاکہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کچھ موٹرسائیکل سواروں نے چیتے کو دیکھ کر تیز رفتاری سے بھاگنے کی کوشش کی اور توازن کھونے کے بعد گر کر بعد زخمی ہو گئےتھے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago




