اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ماضی کی معروف اداکارہ اور اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اداکار شان شاہد سے ان کی والدہ اداکارہ نیلوبیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
My condolences and prayers go to @mshaanshahid on the passing of his mother.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 31, 2021
وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھی اداکارہ نیلو کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلو فن کی دنیا کا ایک بڑا نام اور باصلاحیت اداکارہ تھیں۔
واضح رہے کہ ما ضی کی معروف اداکارہ اور اداکارشان شاہد کی والدہ نیلو بیگم گزشتہ روز انتقال کر گئیں ۔ اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی وفات کی تصدیق کی تھی ۔
It is with the saddest of heart I share the departure of my mother as she has gone to her creator .may ALLAH bless her
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) January 30, 2021
I don’t know what to write as words have become empty .. just like the world without her is so meaning less.. my success and my failures both need her.the only hope that is still alive is to meet her one day beyond the boundaries of life..love you forever. ??ALLAH apkay saath ho. pic.twitter.com/lgeV8UJdgY
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) January 31, 2021
اداکارہ نیلو بیگم کی عمر 80 برس تھی اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ، انہوں نے 1956 میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ پاکستانی فلم انڈسٹری میں انہیں شہرت 1957 کی سپرہٹ فلم 'سات لاکھ' کے گانے 'آئے موسم رنگیلے سہانے' میں پرفارمنس سے ملی ۔ نیلو بیگم کو بہترین اداکارہ کے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔انہوں نے ہدایت کار ریاض شاہد سے شادی کی جن سے ان کا بیٹا شان شاہد اور دیگر ہیں جبکہ شان خود بھی مقبول اداکار ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 18 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 14 گھنٹے قبل









