نیودہلی :بھارت میں مودی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے جبکہ حکومت نے دہلی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہزاروں کسانوں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے ساتھ ایک ہفتے جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد کسان مظاہرین آج ایک روز کیلئےبھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی کے تین سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ۔ انٹرنیٹ سروسز اتوار کی رات 11 بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اس سے قبل بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کی سرحد پر ہزاروں ناراض کسانوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے دن پرتشدد احتجاج کے دوران کچھ عناصر نے لال قلعے پر خالصتان تحریک کا پرچم لہرا دیا تھا جہاں ان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسان دو ماہ سے زائد عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔ مسئلے کے حل کے لیے کسان رہنماؤں اور حکومت کے درمیان مذاکرات تاحال11ادوار ناکام ہو چکے ہیں، حکومت نے ان قوانین کو 18 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون میں تبدیلی سے کم کسی بھی چیز پر احتجاج ختم نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے قانون کی ستمبر میں منظوری دی گئی اور اس وقت سے کسان دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ۔مودی سرکار نے کسانوں کا جلوس روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رابطہ کیا، لیکن بھارتی چیف جسٹس بینچ نے اسے پولیس معاملہ قرار دےدیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس متنازع قانون کو زراعت کے شعبے میں لاکھوں کسانوں کوبااختیار بنانے کے لیے ضروری سرمایہ کاری اور جدت پسندی کی حوصلہ افزائی قرار دے چکے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کسانوں کی حمایت کرتی نظر آتی ہے ۔
کسانوں کی احتجاجی تنظیم نے یکم فروری کو سالانہ بجٹ کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر مارچ کا بھی اعلان کررکھا ہے ۔ حالیہ برسوں میں بھارت میں خشک سالی اور قرضوں کے بڑھتے بوجھ کی وجہ سےاب تک ہزاروں کسان خودکشی کرچکے ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست
- 2 hours ago

اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، 600 سے زائد فلسطینیوں کی رہائی مؤخر کردی
- 16 minutes ago

سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ، 38 کراچی میں آف لوڈ
- 4 hours ago

حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی
- 4 hours ago

ملک میں قائم دھونس، دھاندلی اور فریب کے نظام کو زمین بوس کرنا ہے، سلمان اکرم راجہ
- 2 hours ago

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا، شوبز شخصیات کی قومی ٹیم کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں
- 3 hours ago
امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ سے دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار
- 3 hours ago

وزیر اعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پرآذربائیجان روانہ ہوں گے
- 4 hours ago

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں
- 2 hours ago

چیمپئنز ٹرافی ، بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
- 4 hours ago

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنیکا مشورہ دیا ، بیرسٹر گوہر
- 4 hours ago

چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان کا انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago