جی این این سوشل

تجارت

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کو قرض دینے کا اعلان

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کو 150 ملین یورو کا قرض دینے کا اعلان کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کو قرض دینے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق استنبول میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے حکام نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ممبر ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر ای سی او کے صدر نے کہا کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کو 150 ملین یورو کا قرض دے گا۔

صدر نے کہا کہ فنانشل پیکیج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہو گا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ای سی او بینک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات قابل ستائش ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلینجز سے نبرد آزما ہے یہ امداد نہایت اہم ہے۔

 

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے  سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع  نے جی ایچ کیو میں پاکستان-کے ایس اے دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں بھی شرکت کی، اجلاس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی چیلنجز اور سکیورٹی فورسز پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس دفاع کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے اور تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے ایران پر بڑی پابندی عائد کردی

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے ایران پر  بڑی پابندی عائد  کردی

امریکا اور برطانیہ نے ایران کو ڈرون طیارے بنانے کے لئے انجن فراہم کرنے والی دو کمپنیوں، فوجی سامان فراہم کرنے والی چھ کمپنیوں اور کئی افراد  پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ 

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں ۔ ان کمپنیوں نے ایران کے لئے ڈرون طیاروں کے انجن بنائے تھے۔
اسی دوران برطانیہ نے بھی سات ایرانیوں  اور چھ کمپینوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ لندن میں برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں ان کا تعلق  ملڑی سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران  سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر حالیہ پابندیاں ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور سینکڑوں میزائلوں کے ساتھ حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے سامنے آنی والی پہلی پابندیاں ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی میں بارشوں کے باعث پیدا ہونی والی سیلابی صورت حال اور تباہی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امارات میں ریکارڈ بارشوں کے دوران لوگوں نے گھروں کے دروازے پریشان حال لوگوں کیلئے کھول دیئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ دبئی میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ دبئی کے مقامات پر بادل پھٹ پڑے 16 گھنٹے سے طوفانی بارشیں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے۔

بارشوں کے باعث دنیا سے آئے ہوئے لوگ دبئی میں پھنس چکے ہیں اور اپنے ملک جانے کیلئے پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll