جی این این سوشل

تجارت

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی

ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونےکی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کم ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 550 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 46 ہزار 788 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1755 ڈالر فی اونس ہے۔

دنیا

ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب

 

برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے۔
  ولیم ہیگ 50فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر سر فہرست رہے، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں, ولیم ہیگ کنزویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔    

لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں.

خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے,تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا تحقیقات کا حکم

سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کامبینہ آنسو گیس کا استعمال، آئی جی کے پی کا  تحقیقات کا حکم

پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس اسٹاک کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

مظاہرین پر مبینہ سرکاری آنسو گیس شیل کے استعمال کاالزام ہے، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خط میں متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ آنسو گیس کے دستیاب اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تمام تفصیلات دی جائیں۔

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط میں لکھا گیا کہ محکمہ پولیس کی غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبر کو خط لکھا گیا تھا، پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ خبریں آئی ہیں کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے مبینہ طور پر آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، اے آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll