لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے 80 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی پنجاب کی شوگر ملز سے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ، لاہور ہائیکورٹ نے 80 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ، ایک لاکھ 55 ہزار ٹن رمضان میں چینی فراہم کی جائے ، 40 شوگر ملوں سے پیداوار کے مطابق لی جائے گی اور ان نرخوں کو حتمی فیصلے سے مشروط کردیا۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ پچیس لاکھ ٹن چینی کا سٹاک شوگر ملز کے پاس موجود ہے۔عدالت نے کہا کہ رمضان میں چینی لوگوں کو ملنی ہے آپ دیکھ لیں، آپ ثواب کما لیں، چینی کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار رمضان المبارک کے بعد طے کیا جائے گا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رولز بنانے کے کام کو یقینی بنائیں،آج عدالت جو حکم جاری کرے گی وہ چینی کی ایک مخصوص مقدار کیلئے ہے۔
عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی پنجاب کی شوگر ملز سے حصول کو یقینی بنایا جائے، حکومت تمام شوگر ملز سے پیداوار کے تناسب سے چینی لی جائے، چینی کی قیمتوں کے بارے تمام درخواستوں کو یکجا کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 4 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 5 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 6 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 5 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 3 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 3 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 6 گھنٹے قبل