برطانوی کورونا ویکیسن آسٹرازینیکا اور بلڈ کلاٹ بننے کا آپیس میں تعلق نکل آیا، یورپین میڈیسن ایجنسی کے مطابق بلڈکلاٹ اور بلڈ پریشر کی کمی کے پیچھے ممکنہ طور پر مدافعتی نظام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ویکسین آسٹرازینکا اور بلڈکلاٹ بننے کا آپس میں تعلق نکل آیا ہے۔ یورپین میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کے نقصان سے کہیں زیادہ فائدے ہیں۔
یورپین میڈیسن ایجنسی نے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ویکسین کے استعمال پر کوئی نئی پابندی نہیں عائد کی۔ یورپین میڈیسن ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر کیسز ویکسین لگانے کے دو ہفتوں کے اندر اندر 60 سال سے کم عمر کی خواتین میں ہوئے ہیں۔
یورپین میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ماہرین نے کئی درجن کیسز کا جائزہ لیا جو بنیادی طور پر یورپ اور برطانیہ سے آئے ہیں ، جہاں تقریبا 25 ملین افراد کو آسٹرا زینیکا ویکسین لگ چکی ہے۔
یورپین میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ بلڈکلاٹ اور بلڈ پریشر کی کمی کے پیچھے ممکنہ طور پر مدافعتی نظام ہے، ہیپرین لینے والے مریضوں کی بھی صورتحال کبھی کبھار ایسی ہی ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ 60سال سے کم عمر والے متعدد افراد میں ویکسین لگوانے کے بعد بلڈکلاٹ بننے کے کیس سامنے آئے تھے جس کے بعد متعدد ممالک میں اس ویکسین کا استعمال روک دیاگیاتھا۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 9 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 11 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 5 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 10 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل








