جی این این سوشل

دنیا

متحدہ عرب امارات نے 2023 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

مملکت کے رہائشیوں کو آئندہ سال کئی طویل ویک اینڈز ملیں گے، جن میں 6 دن کی چھٹیوں کا بھی امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات نے 2023 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 متحدہ عرب امارات کے رہائشی 1 سے 4 دسمبر تک چار دن کی چھٹی سےلطف اندوز ہوں گے ،تاکہ مملکت کا قومی دن منا سکیں، جو 2022 کی آخری سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔

جبکہ یو اے ای کی جانب سے 2023 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو آئندہ سال کئی طویل ویک اینڈز ملیں گے، جن میں 6 دن کے چھٹیوں کا بھی امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ مملکت میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے ایک متفقہ فہرست اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ملازمین کو مساوی چھٹیاں ملیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے 2023 کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

ملک کے رہائشی اگلے سال کئی طویل ویک اینڈز کیلئے تیار ہو جائیں، جن میں چھ دن کی چھٹیاں بھی شامل ہے۔ 

حکومت کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق اگلے سال کی چھٹیوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔گریگورین نیا سال: یکم جنوری۔

عید الفطر: 29 رمضان سے 3 شوال۔یوم عرفہ: ذوالحجہ 9۔عید الاضحی: ذوالحجہ 10سے 12۔ہجری نیا سال: 21 جولائی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت: 29 ستمبر۔متحدہ عرب امارات کا قومی دن: دسمبر 2سے 3۔ جیسا کہ ظاہر ہے، فہرست میں مذکور کچھ تعطیلات ہجری اسلامی کیلنڈر پر مبنی ہیں۔ 

ان کی متعلقہ گریگورین تاریخیں چاند دیکھنے پر منحصر ہوں گی۔عید الفطر: ہجری کیلنڈر کے مطابق، تاریخیں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہیں۔

فلکیاتی حسابات کے مطابق، یہ جمعرات، 20 اپریل، اتوار، 23 اپریل تک ہوگی۔ اصل تاریخیں چاند نظر آنے سے مشروط ہیں۔اسی طرح یوم عرفہ اور عید الاضحی: ان میں ممکنہ طور پر چھ دن کی چھٹیاں ملیں گی۔

اگلے سال سب سے طویل چھٹی منگل، 27 جون، سے جمعہ، 30 جون تک ہونے کا امکان ہے اور اگر واقعی ایسا ہوا تو، ہفتہ-اتوار کی چھٹی والے افراد کو چھ دن کا ویک اینڈ مل جائے گا۔ 

ہجری نیا سال: 21 جولائی کو جمعہ ہے۔

یہ ہفتہ-اتوار کی چھٹی والے لوگوں کے لیے تین دن کے ویک اینڈ کا باعث بنے گا۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت: 29 ستمبر بھی جمعہ کا دن ہے۔ یہ مملکت کے رہائشیوں کے لیے ایک اور تین دن کا ویک اینڈ ہوگا۔

پاکستان

جماعت اسلامی سے بات چیت کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بات چیت کیلئے امیرمقام ، طارق فضل چوہدری اور خود ان پرمشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی سے بات چیت کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے جماعت اسلامی کو پیش کش کی ہے کہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت سے مذاکرات کرے۔

انہوں نے آج(جمعہ) کی شام اسلام آباد میں وفاقی وزیر امیرمقام کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ریلی یا دھرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اسلام آباد کی جانب بڑھنے پرمُصر ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اوران کی ٹیم کے تحفظات سننے کیلئے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بات چیت کیلئے امیرمقام ، طارق فضل چوہدری اور خود ان پرمشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے ۔

 خیبرپختونخوا میں عزم استحکام مہم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر اور اپیکس کمیٹی نے بالکل واضح الفاظ میں کہا کہ یہ کوئی فوجی کارروائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ قومی لائحہ عمل میں قوم کی جانب سے شروع کی گئی انسداد دہشت گردی مہم کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کرے گی اور ایف سی پولیس سے تعاون کرے گی تاہم ضرورت پڑنے پر فوج سرحدی علاقوں میں کارروائی کر ے گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے جعلی ادارے سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے پاس طلبہ کو مستند اور قابل قبول سر ٹیفکیٹ دینے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll