پرانے محلے داروں نے بتایا وہ بہت تیز باؤلنگ کرتے تھے

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی فاسٹ باؤلر نکلے، پرانے محلے داروں نے بتایا وہ بہت تیز باؤلنگ کرتے تھے۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے جنرل عاصم منیر پاکستان کی فوج کے اُن افسران میں سے ہیں جو آفیسر ٹریننگ سکول (او ٹی ایس) کے ذریعے آرمی آفیسر بنے۔
ان کا تعلق منگلا کے 17ویں او ٹی ایس کورس سے ہے۔ جنرل عاصم منیر کے استاد کا کہنا ہے کہ ’جنرل عاصم منیر ایک لائق طالب علم تھے اور جب وہ 1974ء میں میرے والد صاحب کے مدرسے میں قرآن مجید حفظ کرنے آئے تو انہوں نے صرف دو سال کے اندر قرآن حفظ کرکے اپنی ذہانت ثابت کر دی تھی۔
جنرل عاصم منیر کے والد سید سرور منیر راولپنڈی کے علاقے لال کڑتی کے سکول میں پرنسپل تھے۔ انہوں نے اپنے محلے میں مسجد بنوائی جہاں حافظ خلیل قران پڑھانے جایا کرتے تھے۔ اہلِ محلّہ کے مطابق جنرل عاصم منیر کا خاندان ’حفّاظ کا خاندان‘ مشہور تھا۔
ان کے دونوں بھائی قاسم منیر اور ہاشم منیر بھی حافظِ قران ہیں۔‘ حافظ طاہر خلیل کا کہنا ہے کہ ’میرے والد اور جنرل عاصم کے والد گہرے دوست تھے اور دونوں نے طے کیا تھا کہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے قبل قرآن حفظ کرانا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جنرل عاصم نے قرآن مجید مکمل کر کے سکول میں داخلہ لیا تھا۔‘ جنرل عاصم منیر کو فرنٹیر فورس ریجمنٹ کی 23 ویں بٹالین میں کمیشن ملا تھا۔
وہ اپنی ترقی اور موجودہ تعیناتی سے قبل ایک تھری سٹار جنرل کے طور پر کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر جی ایچ کیو میں تعینات تھے۔ انہیں ستمبر 2018ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی
تاہم انہوں نے 27 نومبر 2018ء کو پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر چارج سنبھالا تھا۔
ان کا آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر دور تاریخ میں مختصر ترین سمجھا جاتا ہے اور صرف نو ماہ بعد ہی انہیں اچانک 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل وہ ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس اور فورس کمانڈر نادرن ایریاز کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بطور لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر سعودی عرب میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
پاکستان کی عسکری تاریخ میں جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہیں جو 2 انٹیلی جنس ایجنسیوں (آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس) کی سربراہی کر چکے ہیں۔ مزید یہ کہ وہ پہلے کوارٹر ماسٹر جنرل ہیں جو آرمی چیف بنے ہیں ۔

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 hours ago

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 hours ago

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 hours ago

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 7 hours ago

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 hours ago

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 hours ago

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 9 hours ago

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 8 hours ago
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 hours ago

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 6 hours ago

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 6 hours ago