جی این این سوشل

صحت

ایڈزسے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز (ایچ آئی وی )سے بچاؤ اور آگاہی کا دن آج منایا جارہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایڈزسے بچاؤ اور  آگاہی کا عالمی  دن آج منایا جارہا ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا ، ا س  بیماری کا عالمی دن منانے کا مقصد اس انتہائی مہلک مرض کے بارے میں آگاہی دینا اور ایڈز سے بچاؤ سے متعلق حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ 

اس حوالے سے  ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آرہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے، جنوری سے نومبر 2022 تک کراچی میں 970 مریض رپورٹ ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق کوئٹہ اور گوادر سمیت بلوچستان کے 6 اضلاع ہائی رسک قرار دیے گئے ہیں ۔

استعمال شدہ سرنج، غیرمحفوظ انتقال خون، اسکریننگ کے نامناسب انتظامات، جراثیم زدہ آلات جراحی، حجامت کے دوران آلودہ آلات اور غیرمحفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی پھیلانے کا بڑا سبب ہیں۔

ایڈز کا مرض ایک وائرس ایچ آئی وی کے ذریعے پھیلتا ہے جو انسانی مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتا ہے۔ ایسی حالت میں کوئی بھی بیماری انسانی جسم میں داخل ہوتی ہے تو مہلک صورت اختیار کر لیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف احتیاط ہی کے ذریعے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

 ایک تحقیق کے مطابق ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد افراد کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں، یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کو اس مرض کے بارے میں شعور حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

لاہور : پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار 31 مارچ بروز اتوار کو ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائے گی اور انکی خوشیوں کو چار چاند لگانے کیلئے  پنجاب حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے پر پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا بحریہ کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا ۔اجلاس کے دوران علاقائی سمندری تحفظ اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے بالخصوص نیول ائیر بیس تربت پر حالیہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کیلئے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی اہمیت رکھتی ہے ۔نیول چیف نے دورہ کرنے اور پاک بحریہ پر اعتماد کااظہار کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد: ماجد بشیر کو اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ماجد بشیر کو ان کی شاندار خدمات اور قائدانہ کردار پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا، جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد تمام ایسوسی ایشنز اور یونٹس کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ماجد بشیر نے یقین دلایا کہ ملک میں ٹینس کے فروغ اور نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنز اور یونٹس کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے علاوہ ٹینس کے کھیل کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll