جی این این سوشل

کھیل

راولپنڈی : پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی : ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راولپنڈی : پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ  10 بجے میچ کا آغاز ہوگا۔  انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پاکستان مشکل حریف ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر  بین اسٹوکس نے کہا کہ میچ کے لیے پُرجوش ہیں ، کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی نظر آرہی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لیونگسٹن ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں آج کا میچ کھیلنے والوں کو پریکٹس کرتے دکھایا گیا ہے۔

2003 کے بعد پہلی بار ایک ٹیسٹ میچ میں 4 پلیئرز پاکستان کے لیے ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی، زاہد محمود، حارث رؤف اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیپ دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل اگست 2003 میں بنگلادیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو ہوا تھا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو پنڈی ٹیسٹ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دیدی ہے ۔ انگلش ٹیم  کے  متعدد کھلاڑیوں میں وائرل انفیکشن کے باعث میچ کے آغاز پر خدشات تھے۔ 

تفریح

درجنوں ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے

جمیل الدین عالی نے  1965 ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران  لکھے گئے ملی نغموں سے شہرت حاصل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

درجنوں ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کی نویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان کے معروف دانشور،شاعر،ادیب اورشہرہ آفاق ملی نغموں کے خالق جمیل الدین عالی کو دنیا سے رخصت ہوئے نو سال کا عرصہ بیت گیا،انہوں نے جو بھی لکھا خوب لکھا،جیوے جیوے پاکستان اور اے وطن کے سجیلے جوانوجیسے نغموں سے شہرت پائی۔

جمیل الدین عالی 20جنوری 1925ءکو دہلی کے ایک علمی وادبی گھرانے میں پیدا ہوئے،انہوں نے بیک وقت شاعر، ادیب، محقق اور کالم نگار کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

جمیل الدین عالی نے  1965 ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران  لکھے گئے ملی نغموں سے شہرت حاصل کی،ان کے مشہور نغموں  میں اے وطن کے سجیلے جوانوں،اتنے بڑے جیون ساگر میں توں نے پاکستان دیااور اس کے علاوہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے لیے ”ہم تا ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں ہم مصطفوی ہیں“ شامل ہیں۔

جمیل الدین عالی کو اردو ادب کے لئے طویل خدمات کے اعتراف میں 1991ءمیں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور2004ءمیں تمغہ امتیازسے نوازاگیاتھا، جمیل الدین  عالی طویل علالت کے بعد 23 نومبر 2015ءکو اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟

شان شاہد نے اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران  بنا شرٹ اپنی تصویر اپلوڈ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟

پاکستان کی پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ہیرو شان شاہد اپنی نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

اداکار شان شاہد نے  حال ہی میں اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کی تصویر  شیئر کی ہے ، ان کی شئیر  کی گئی تصاویر میں انہیں اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران  بنا شرٹ کے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ کا سفر ورزش کے بعد ختم نہیں ہوتا، یہ تو صرف شروعات ہے۔

ان کی اپلوڈ کی گئی تصویر پر کچھ لوگوں نے شان کی فٹنس کے سفر  کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرٹ لیس پوسٹ پر آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملنے  شدید رد عمل کے بعد بعد شان شاہد بھی خاموش نہ رہ سکے اور ردعمل کا اظہار کردیا۔

شان شاہد نے صارفین کی  تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی ہے۔

شان شاہد نے مزید کہا کہ ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام  کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

 جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll