Advertisement

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی اور اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشنز برقرار ہے.

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر دسمبر 7 2022، 8:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جو روٹ سے تیسری پوزیشن چھینے میں کامیاب ہو گئے ہیں, بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ فارمیٹ کے بالرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبرپر ہیں۔

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement