پاکستان
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل پر حکومت کی قائم اسپیشل جے آئی ٹی مسترد کر دی
بیہمانہ قتل کے اصل شواہد کینیا میں ہیں، کینیا حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانا ہو گا،عدالت چاہتی ہے آزادانہ ٹیم قتل کی تحقیقات کرے۔ پولیس فوری طور پر نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے۔چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل پر حکومت کی قائم اسپیشل جے آئی ٹی مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کی تحقیقات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ازخود نوٹس پر سماعت کر رہا ہے۔ ارشد شریف کی والدہ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد،سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے بھی عدالت میں موجود تھے۔
سماعت کے آغاز پر صحافی نے شکایت کی کہ پولیس نے ارشد شریف کی والدہ کے ساتھ درست رویہ نہیں اپنایا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کو عدالت میں زحمت پر ہم معذرت کرتے ہیں،وہیل چئیر کے لیے لفٹ تبدیل کر رہے ہیں۔ارشد شریف کی والدہ کا بھی موقف سنیں گے۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرادی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ دو حصوں پر مشتمل ہے۔سپریم کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پڑھنے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کینیا میں ہونے والی تحقیقات کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کینیا میں چار دن قبل نئی کابینہ بنی ہے جس سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں۔کینیا حکومت ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کینیا کی پاکستان میں سفارتخانے کے ساتھ بھی وزارت خارجہ رابطے میں ہے۔گذشتہ روز عدالتی حکم پر ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کی رپورٹ ہمیں رات دیر سے ملی۔یہ واضح ہے کہ یہ ایک سفاک قتل اور سنیجدہ معاملہ ہے۔واقعہ کینیا میں ہوا لیکن کچھ گواہ پاکستان میں ہیں۔کیس میں کچھ ایشوز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
تحقیقات ماہرین کا کام ہے ہمارا نہیں۔جو رپورٹ جمع ہوئی ہے وہ قابل تعریف ہے۔یہ رپورٹ صرف ایک اشارہ ہے۔رپورٹ ابھی تک ابتدایہ ہے۔دورانِ سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ جن پولیس اہلکاروں نے گولیاں چلائیں انکا بیان رپورٹ میں نہیں ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ دیکھنا پڑے گا پاکستان میں کینیا پولیس کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے یا نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بیہمانہ قتل کے اصل شواہد کینیا میں ہیں۔ کینیا حکام کے ساتھ معاملہ اٹھانا ہو گا۔سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل پر حکومت کی قائم اسپیشل جے آئی ٹی مسترد کر دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ عدالت چاہتی ہے آزادانہ ٹیم قتل کی تحقیقات کرے۔ پولیس فوری طور پر نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے۔
پاکستان
آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق
سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا
موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔
پاکستان
بیلاروس کے صدرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا
بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی و علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور بیلا روس کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دو طرفہ روابط مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بیلا روس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے کردار کو سراہا،معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
کھیل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔
ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔
چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب