پاکستان
اپریل کے آخری ہفتے میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کرا دیں گے
اسلام آباد: الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں تھی۔ دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بلکہ بیلٹ پیپر سے آئی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیاں آسان کام نہیں اور کم از کم 3 ماہ درکار ہوتے ہیں۔ ملک میں بلدیاتی انتخابات اہم ہوتے ہیں اور انتخابی نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران بدامنی کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جبکہ اپریل کے آخری ہفتے میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کرا دیں گے۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے قوانین تبدیلی کرنے سے الیکشن کا مسئلہ ہوتا ہے۔
سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کوئی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں ہوتی اور اگر بلدیاتی انتخابات کا قانون دوبارہ تبدیل کیا گیا تو آئینی اختیار کے تحت پرانے قانون پر الیکشن کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی کو انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا اور بلوچستان کے باقی اضلاع میں الیکشن 11 دسمبر کو کرائے جا رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈیجیٹل حلقہ بندیوں پر تاحال کام شروع نہیں ہوا اور ڈیجیٹل مردم شُماری کے نتائج وقت پر آگئے تو بروقت انتخابات کے لیے تیار ہوں گے۔ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں الیکشن ملتوی ہوا جو 15 جنوری کو ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور ہم نے ضمیر کے مطابق فیصلے کیے۔ نہ ہی الیکشن کمیشن کا کوئی فیورٹ ہے اور نہ کسی کے خلاف ہے۔ الیکشن کمیشن غلط ہوسکتا ہے جس کے لیے فورم موجود ہیں۔
اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ جمہوریت دنیا کا پسندیدہ نظام ہے اور بیلٹ پیپر سے عوام کو خوابوں کی تعبیر ملی جبکہ تحریک پاکستان میں بیلٹ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے بہت سے چیلنجز تھے جن میں ووٹر آگاہی اور خواتین کو ووٹر لسٹوں میں شامل کرنا شامل تھا۔ کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں تھی لیکن آج الیکشن کمیشن ایک مضبوط ادارہ بن چکا اور جس کی ایک الگ پہچان ہے۔
عمر حمید نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ انتخابی مہم اخراجات، گوشوارے ایف بی اے سمیت متعلقہ اداروں سے شیئر کیے جائیں گے۔ پی ایم یو کے ذریعے الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز ووٹرز کے لیے کام کیا جا رہا ہے جبکہ آر ایم ایس کو اپڈیٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جینڈر گیپ کم کرنے کے لیے عالمی اداروں
پاکستان
گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات
ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا
گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے گورنر سندھ کے مختلف انیشی ایٹو کی تعریف کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر قطر کے سفیر کو بتایا کہ قطر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور ضمانت فراہم کی جائے گی۔
ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ جیل میں قید بچوں کی ضمانت کرانے کو تیار ہیں کیونکہ “یہ ہمارے بچے ہیں”۔ اس کے علاوہ، گورنر سندھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ “ان کی جادوگرنی ہار گئی اور ہمارا جادوگر محسن نقوی جیت گیا”۔
دنیا
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ائیر فورس کے تعاون سے آج ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار756 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے، جبکہ شام میں مقیم لبنانی پناہی گزین اور شام کی عوام کے لیئے یہ تیسری کھیپ جبکہ اس سے قبل شام کے لیے 2 لبنان کے لیے 6 اورفلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نورخان ائیر بیس چکلالہ راولپنڈی سے امدادی سامان کی 21 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، اس امدادی کھیپ میں کمبل، راشن اور ادویات پر مشتمل 17 ٹن امدادی سامان دمشق،شام روانہ کیا گیا۔
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے۔
پاکستان
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا ڈاکٹر عافیہ کی معافی کیلئے امریکی صدر کو خط
ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت کے دوران قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، خط کا متن
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے، جس میں ان کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بار کے صدر ریاست علی آزاد نے یہ کھلا خط لکھا، جس کی کاپی عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو بھی بھیجی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایک وکیل کے طور پر ڈاکٹر عافیہ کے کیس کا مطالعہ کیا گیا ہے اور ان کی حالت زار تشویشناک ہے۔ یہ کیس تاریخ کے افسوسناک سانحات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت کے دوران قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا اور تعصب کے خدشات کا بار بار اظہار کیا گیا۔ میڈیکل ریکارڈ میں دوران قید جسمانی اور ذہنی تشدد کی علامات بھی موجود ہیں۔
خط میں کارسیول جیل کی تشویش ناک تاریخ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی رہنماؤں نے ڈاکٹر عافیہ کو ”قوم کی بیٹی“ قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کو اپنے خاندان اور بچوں سے ملاقات سے دور رکھا گیا، جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔
خط کے آخر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے خواتین اور بچوں پر تشدد کی مخالفت کرتا رہا ہے، مگر ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ایسا سلوک اس کے تضادات کی عکاسی کرتا ہے، جو عالمی سطح پر امریکہ کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
کھیل 20 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ