جی این این سوشل

پاکستان

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لانے کیلئے خصوصی طیارہ چین روانہ

اسلام آباد :کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ بیجنگ روانہ ہو گیا، چین سے ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق اسلام آباد میں ویکسین کو ذخیرہ کرنے خصوصاً سندھ اور بلوچستان سمیت وفاقی اکائیوں کو ویکسین کی منتقلی کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کے انتظامی اور بالغ افراد کو ویکسین دینے کے مراکز کے تعاون سے ویکسینNERVEسنٹر قائم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو لگانے کا پلان ہے۔

گزشتہ روز سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا تھا کہ   کوویکس کی جانب سے 2021 کے پہلے نصف تک آسٹرا زینیکا کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکوں کی فراہمی کے لیے ایک خط موصول ہوا ہے۔ فروری میں فراہمی کے ساتھ کل ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکوں میں سے 60 لاکھ خوراکیں مارچ تک وصول ہو جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے تقریبا آٹھ ماہ قبل کوویکس  کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان  نے ملک میں بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے تین کورونا وائرس ویکسینز کی منظوری دے دی ہے۔ ویکسینز میں روسی اسپتنک 5 ، آکسفورڈ – آسٹرا زینیکا اور چین کا سائنوفرم شامل ہیں۔

پاکستان

بیرون ملک جانے والوں کے پاسپورٹ اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرون ملک جانے والوں کے پاسپورٹ  اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا  ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگیا ، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنا ہوگئی۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا،  جس سے روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں،  جبکہ اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔

محکمہ پاسپورٹ حکام نے  شہریوں کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیرالتوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جارہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کردیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی  کا کہنا ہے کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے بھی دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کر رہےہیں ۔ َ

ڈی جی پاسپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت ، مزید دو نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر میں سرچ آپریشن کے نام پر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت ، مزید دو نوجوان شہید

مودی سرکار کے سیاہ قانون کے خلاف قرارداد کی منظوری کے اگلے ہی روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع سوپور میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔بعد ازاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے شہدا کی لاشیں اہل خانہ کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں۔

کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے اور مقابلے میں مارے گئے۔

شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی مقبوضہ جموں کشمیر کی اسمبلی نے مودی سرکار کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے سیاہ بل کے خاتمے اور آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرار داد منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستیں، خیبر پختونخوا حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

مخصوص نشستیں، خیبرپختونخوا حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رٹ پٹیشن مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو نہ دینے کے خلاف دائر کی جائے گی۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی پر الیکشن کمشنر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے باوجود مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، خیبر پختونخوا کے سینیٹ سیٹوں پر انتخابات کیلئے شیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیا گیا، رٹ پٹیشن کی منظوری وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کابینہ نے پٹیشن دائر کرنے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کو اجازت دے دی، سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پہلے تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا اب کھلم کھلا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll