موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بڑا چیلنج ہے، مخیرحضرات ساتھ دیں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ موسم سرما میں سیلاب متاثرہ بے گھر افرادکو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو تا جا رہاہے اور رواں موسم سرما میں بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
وزیراعظم نے مینزیز ایوی ایشن گروپ اور سپارز گروپ کی طرف سے ٹانک میں متاثرین کے لئے 100 گھروں کے عطیے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کو رواں موسم سرما میں چھت کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔
حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور انکو رواں موسمِ سرما میں چھت کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ میں ملک کے تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دیں۔ ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے بہن، بھائیوں، بچوں اور بزرگوں کو قطعاً اکیلا نہیں چھوڑنا۔ https://t.co/tT60exO7Nb
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 9, 2022
وزیراعظم نے ملک کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حکومت کی مدد کریں ، ہمیں اس مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں ، بچوں اور بزرگوں کو قطعاً اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 16 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 2 گھنٹے قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 2 منٹ قبل