تفریح
ماہرہ خان اور ریتک روشن ایک ساتھ
دس روزہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شوبز کی معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں، جن میں کئی نامور نام شامل ہیں۔
گزشتہ روز پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے ایک ساتھ فیسٹیول میں شرکت کی، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے، دونوں اسٹارز کی ایک ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
اس سے پہلے بھی ریتک روشن، ماہرہ خان کی انسٹاگرام پر پوسٹ پر کمنٹ کر کے ان کے کام اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کر چکے ہیں۔ فلم مولا جٹ کے آنے سے پہلے بھی انہوں نے ماہرہ کو ان کے کردار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
اس سے پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول‘ میں ماہرہ خان نے بلیو ڈریس میں شرکت کی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔
پاکستان
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستے بند ہونے کے سبب فیول ٹینکرز مختلف شاہراہوں پر رکے ہوئے ہیں
راستوں کی بندش کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہوگیا۔
پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستے بند ہونے کے سبب فیول ٹینکرز مختلف شاہراہوں پر رکے ہوئے ہیں، جڑواں شہروں اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہونے سے پیٹرول کی قلت کا معاملہ سنگین ہونے لگا ہے۔
سیکریٹری پٹرولیم ڈیلیرز ایسوسی ایشن خواجہ عاطف کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں، صوبائی دارالحکومت کی روزانہ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر سے زائد ہے اور پورے پنجاب کی یومیہ کھپت پانچ کروڑ لیٹر کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے کچھ پٹرول پمپس پر پٹرول کا اسٹاک کم ہے، حکومت فوری پٹرول کی سپلائی کو بحال کرائے۔
دوسری جانب وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول کی قلت سے متعلق فوری اقدام کےلیے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوادیا جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کےلیے فوری اقدامات کرے۔
پاکستان
چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا
اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے 6 دسمبر کو طلب کیے گئے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل نو کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس 5 نومبر کو طلب کیا تھا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پہلے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسٹس امین الدین کی تقرری کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی۔
خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور کمیشن میں شامل اپوزیشن کے ارکان پارلیمان عمر ایوب اور شبلی فراز نے جسٹس امین الدین کی تقرری کی مخالفت کی تھی۔
تجارت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔
ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 41 ڈالرکی کمی ہوئی ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا