زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین سٹوکس 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے ایک سو چودہ رنز دیکر انگلینڈ کے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ، جبکہ زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان میں مسٹری سپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی طرف کرائی۔
انہوں نے زیک کرولی کو 19 رنز پر بولڈ کیا۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلش بیٹرز کی تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا انداز اپنایا، اس دوران بین ڈکٹ اور اولی پوپ کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے ابرار احمد نے ہی انگلینڈ کی دوسری پارٹنرشپ 117 رنز پر توڑی جب انہوں نے بین ڈکٹ کو 63 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔
ابرار احمد نے جو روٹ کو 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ڈیبیو کرنے والے بولر نے انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور اس دوران انہوں نے اولی پوپ کو 60 رنز پر آؤٹ کیا۔ ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اسپن کے جال میں پھنسائے رکھا اور پانچویں وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے ہیری بروک کو 9 رنز پر آؤٹ کیا۔ مسٹری سپنر نے 228 کے مجموعی سکور پر کپتان بین سٹوکس کو 30 رنز پر آؤٹ کیا، یوں انہوں نے لگاتار 6 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی 7ویں وکٹ 231 رنز پر ابرار احمد نے ہی حاصل کی جب انہوں نے ول جیکس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے، کوشش ہوگی پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔ اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔
انگلینڈ کا سکواڈ کپتان بین سٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 4 گھنٹے قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 2 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 26 منٹ قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل