انسانی حقوق کا عالمگیراعلامیہ ہم سب کو اپنے اوردوسروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے قابل بناتا ہے: صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمگیر اعلامیہ ہم سب کو اپنے اور دوسروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے قابل بناتا ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنے شہری فرض کو بھولیں اور نہ اپنے بنیادی حقوق پر کبھی سمجھوتہ کریں۔

10 دسمبر 2022 کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے انسانی حقوق کے یونیورسل ڈیکلیریشن کو اپنانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
یہ عالمی اعلامیہ ایک تاریخی دستاویز ہے جو ان حقوق کی توثیق کرتا ہے جن کا نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دیگر نظریات، قومی یا سماجی نسبت، جائیداد، پیدائش، یا کسی اور مقام سے قطع نظر ہر انسان حقدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیہ میں درج اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہم بحیثیت قوم برابر اور آزاد، یکساں حقوق اور ایک ہی وقار کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں ۔
صدر نے کہا کہ اس سال کے تھیم، “عزت، آزادی، اور انصاف سب کے لیے” کی روشنی میں، مجھے ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی ہے کہ وہ اپنے شہری فرض کو نہ بھولیں اور اپنے بنیادی حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج کی مسلسل ترقی پذیر دنیا میں قومی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ کسی نہ کسی انفرادی یا اجتماعی حقوق کی قیمت پر اہمیت اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلامیے کی سالگرہ ہماری کامیابیوں کا جشن منانے اور اعلامیے کی اقدار کے لیے دوبارہ عہد کرنے کا موقع ہے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ ہم سب کو اپنے اور دوسروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے قابل بناتا ہے ، انفرادی طور پر، اپنے گھروں، اسکولوں، کام کی جگہوں اور کمیونٹیز میں، ہم ان حقوق کو برقرار رکھ سکتے ہیں جو ہم سب کی حفاظت کرتے ہیں۔تمام افراد کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہم مل کر انسانی وقار، آزادی اور انصاف کی وکالت کر سکتے ہیں۔
صدرمملکت نے مزید کہا کہ ہمیں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو ہندوستان کے مظالم اور ناانصافیوں کا شکار ہیں۔، انہوں نے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ کشمیری بھی انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنے تمام انسانی حقوق سے لطف اندوز ہو سکیں۔

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 7 منٹ قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 33 منٹ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 18 گھنٹے قبل
جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا معاشی حملہ ،ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 21 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- ایک دن قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 40 منٹ قبل








.jpg&w=3840&q=75)
