جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گوگل کا وفد وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق سے ملاقات کرے گا۔ وفد وزیر قانون، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر عہدیداروں سے بھی ملے گا جس میں پاکستان میں دفتر کھولنے اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔

وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل کو پاکستان میں دفتر کھولنے پر قائل کریں گے، گوگل، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پاکستان سے کروڑوں کماتے ہیں، انہیں چاہئے کہ پاکستان میں دفتر قائم کرکے نوجوانوں کو ملازمت دیں۔

امین الحق نے کہا کہ کسی بھی تنازع کی صورت میں ہم دفتر سے رجوع کرسکیں گے، ریاست، مذہب اور کلچر کے خلاف مواد کو ڈیلیٹ کروا سکتے ہیں۔

کھیل

نیوزی لینڈ ویمنز نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز کو 6 رنز سے شکست دیدی

گرین شرٹس نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیوزی لینڈ ویمنز نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز کو 6 رنز سے شکست دیدی

کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ ویمنز نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمنز کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا ۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 137 رنز بنائے، نیوزی لینڈ ویمنز نے 15 اوورز میں 2 وکٹوں پر 101 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ ختم کر دیا گیا۔

اس طرح تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی یہ سیریز پاکستان ویمنز نے 1-2 سے اپنے نام کی ہے ۔ گرین شرٹس نے پہلا میچ 7 وکٹوں اور دوسرا میچ 10 رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔

گزشتہ روز جان ڈیوس اوول میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان ویمنز چار تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ، شوال ذوالفقار، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور نجیہہ علوی کی جگہ سدرہ امین، صدف شمس، وحیدہ اختر اور نتالیہ پرویز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

کپتان ندا ڈار کا یہ 141واں ٹی 20 انٹرنیشنل میچ تھا ، اس طرح وہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والی کھلاڑی بن گئیں، پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے ، منیبہ علی اور سدرہ امین نے 64 رنز کا آغاز فراہم کیا، سدرہ امین نے چار چوکوں کی مدد سے 43 اور منیبہ علی نے دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز اسکور کیے تاہم ان دونوں کے بعد دیگر بیٹرز مجموعی سکور میں 73 رنز کا اضافہ کر پائیں، ندا ڈار نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 اور فاطمہ ثناء نے دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت

میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن فروری میں عام انتخابات کروانے کیلئے تیا ر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت  ہوئی ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق درخواستوں میں انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں ہیں ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن فروری میں عام انتخابات کروانے کیلئے تیا ر ہے ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بھی بہتری کی جانب جا رہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی اضافہ

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1276 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.28 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1250، راولپنڈی 1223، گجرانوالہ 1280، سیالکوٹ 1280، لاہور 1370، فیصل آباد 1285، سرگودھا 1280، ملتان 1290، بہاولپور 1333، پشاور 1234 اور بنوں میں 1210 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll