بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر امیدواروں کے چناؤ کیلئے الیکشن کل (بدھ کو) ہوگا۔


الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں کل بدھ 14 دسمبر 2022ء کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ صبح 8 سے 5 بجے تک ہوگی، ان انتخابات میں بلوچستان کے 32 اضلاع کی 7 میونسپل کارپوریشنز، 48 میونسپل کمیٹیز اور 597 کونسلز کی مخصوص نشستوں کیلئے منتخب کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان انتخابات کیلئے 32 ڈی آر اوز، 131 آر اوز، 145 اے آر اوز، 597 پریذائیڈنگ آفیسرز، 597 پولنگ آفیسرز خدمات سر انجام دینگے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ 32 اضلاع میں خواتین کی 2082 مخصوص نشستوں میں سے 768 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکی ہیں جبکہ 19 نشستیں خالی رہ گئی ہیں اور 1295 نشستوں پر پولنگ ہوگی، کسانوں کی 902 مخصوص نشستوں میں سے 412 بلامقابلہ منتخب جبکہ 10 نشستیں خالی رہ گئی ہیں اور 480 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
ان کے مطابق مزدوروں کی 902 مخصوص نشستوں میں سے 408 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے، 6 نشستیں خالی رہ گئی اور 488 نشستوں پر پولنگ ہوگی، اسی طرح اقلیتوں کی 902 مخصوص نشستوں میں سے 146 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے 709 خالی ہیں جبکہ 47 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- ایک دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 8 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل


