پاکستان
نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت جاری ہے ،وطن واپسی کا اعلان جلد ہوگا: خرم دستگیر
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہنواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت جاری ہے ،وطن واپسی کا اعلان جلد ہوگا۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں فاشسٹ جماعت کے فاشسٹ لیڈر کا سامنا ہے ،عمران خان پاکستان کے آئین کو توڑنا چاہتا ہے،ہم نے پہلے بھی آمریتوں کا سامنا کیا ہے ہم اسی طرح فاشسٹ اٹیک کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سامنا کریں گے ،بلیٹ بیکس میں اس جماعت کو شکست دینگے۔
کوئی بھی وزیراعظم نیشنل کرائم ایجنسی 60 ارب قوم کی امانت کو غائب کردے اور خزانہ میں نہ جائے تو جواب تو دینا پڑے گا ،آپ نے اربوں کی اشیاء توشہ خانہ سے لیں اور صرف ڈیڑھ کروڑ جمع کروایا تو جواب تو دینا پڑے گا ،مالم جبہ پشاور بی آر ٹی کا جواب دینا ہے،این آر او کا الزام لگانے والا کے پی کے کی اسمبلی سے قانون سازی کرکے این آر او حاصل کیا،سوال ایسے بند نہیں ہونگے ۔عمران خان پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے کیونکہ انکے پاس کوئی سوچ نہیں۔ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر مشاورت جاری ہے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
علاقائی
لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند
لاہور سےاسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کوبھی بند کر دیا گیا ہے
پاکستان تحریک انصاف کی جانب 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
جبکہ لاہور سےاسلام آباد اور دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیرئیر لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز لاہور رنگ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرنے جا اعلان کر دیا گیا تھا۔
جی ٹی روڈ کو جہلم کے مقام سے بند کیا گیا ہے، جبکہ موٹرویز کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے بند کی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے۔
دنیا
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
کرسمس ٹری، مٹھائی ،بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا
کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء پر دو ماہ کےلیے ختم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو تعطیلات کے موسم میں اشیاء کی ایک سیٹ لسٹ پر سیلز ٹیکس دو ماہ کی مدت کے لیے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس دوران بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔
جبکہ ریلیف کی فہرست میں کرسمس ٹری، کھانے، شراب ، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
کینیڈین حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کے لیے ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ہماری حکومت چیک آؤٹ پر قیمتیں مقرر نہیں کرسکتی ہے ، لوگوں کی جیبوں میں زیادہ رقم ڈال سکتے ہیں ، اس سے انہیں ریلیف ملے گا جس کی انہیں ضرورت ہے ، ہم لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔“
صحت
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا "پیاری بیٹی" پورٹل اور ہیلپ لائن کا افتتاح
بلوغت اور تولیدی صحت کے مسائل پر مستند رہنمائی فراہم کی جائے گی
لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے نوعمر لڑکیوں کو بلوغت اور تولیدی صحت کے مسائل پر مستند رہنمائی فراہم کرنے کیلئے "پیاری بیٹی" کے نام سے ایک آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن کا آغاز کردیا ہے، اس کا مقصد نوعمر لڑکیوں کو ان کے جسمانی، جذباتی اور نفسیاتی صحت کے مسائل کے حل کیلئے مستند رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ "پیاری بیٹی" پورٹل کو یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے
پورٹل کا باضابطہ افتتاح وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے جمعہ کے روز پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔۔ سیمینار میں رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر رشدہ لودھی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بلوغت کے دوران لڑکیوں کے جسمانی مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کرے گا بلکہ انہیں اعتماد اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں باپ ہوں یا معاشرہ، ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں، لیکن اب ہمیں یہ خلا پُر کرنا ہوگا۔ اگر کوئی لڑکی کسی مشکل میں ہو، یا کوئی مسئلہ ہو، تو وہ بلا جھجک اپنے بڑوں یا ہمارے ماہرین سے رجوع کرے۔"پیاری بیٹی" پورٹل نوعمر لڑکیوں کی رہنمائی کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے
رکن پنجاب اسمبلی رشدہ لودھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ویمن ایمپاورمنٹ کا سنہری دور چل رہا ہے، اور وزیر اعلیٰ مریم نواز اس کی سب سے بڑی دلیل ہیں۔ لڑکیاں اگر محنت کریں تو ان کے لیے میدان کھلا ہے، علاوہ ازاں ماہر امراض نسواں پروفیسر عالیہ بشیر نے سیمینار میں بلوغت کے دوران لڑکیوں کو درپیش جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔
سیمینار سے پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس او ایس ویلیج جوہر ٹاؤن خالدہ نعمان، ڈائریکٹر ایس او ایس ویلیج الماس بٹ، سربراہ شعبہ مائیکرو بیالوجی پروفیسر سدرہ سلیم، لیکچرر شعبہ پبلک ہیلتھ حسن زاہد اور ماہر غذائیت وردہ نثار نے بھی خطاب کیا۔
"پیاری بیٹی" پورٹل کو یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں لڑکیاں ہفتے میں دو دن ہیلپ لائن نمبر 99232088 پر ماہرین صحت سے رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
موسم 2 دن پہلے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان
-
جرم ایک دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ