جی این این سوشل

دنیا

غیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا،ہم مزید اس بوجھ کے متحمل نہیں ہوسکتے: برطانوی وزیراعظم

لنڈن:برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے پارلیمنٹ میں کہاغیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا،ہم مزید اس بوجھ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا،ہم مزید اس بوجھ کے متحمل نہیں ہوسکتے: برطانوی وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ میں 5 نکاتی منصوبے پر تقریر کرتے ہوئے اپنا پالیسی بیان دیدیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے کہا کہ بہت ہوگیا، اب غیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا۔ ہم مزید اس بوجھ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

رشی سنک نے کہا کہ پناہ گزینوں سے متعلق قانون اور نظام اب بیکار اور فرسودہ ہو چکا ہے جس میں تبدیلیاں ناگزیر ہوگئی ہیں کیوں کہ اب دشمن ریاستیں یورپی سرحدوں پر امیگریشن کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کی اکثریت “محفوظ ممالک” سے ہوتے ہوئے یہاں پہنچتے ہیں۔ ان کا مقصد برطانیہ آنا ہی ہوتا ہے ورنہ راستے میں آنے والے دیگر محفوظ ممالک میں ہی روک جاتے۔

وزیراعظم رشی سنک نے غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے لیے 5 نکاتی منصوبے سے متعلق بتایا کہ اولین طور پر انگلش چینل کو عبور کرنے والی چھوٹی کشتیوں کی نگرانی کے لیے قائم کیے جانے والے نئے یونٹ میں 700 اہلکار تفویض کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں البانیہ میں 400 برطانوی حکام تعینات کیے جائیں گے جو تارکین وطن کی درخواستوں پر غور کرنے کے مجاز ہوں گے اور ان تارکین وطن کو غیر استعمال شدہ پارکس، ہاسٹلز اور اضافی فوجی رہائش گاہوں میں سمیت مختلف ہوٹلوں میں 10 ہزار پناہ گزینوں کو ٹہرایا جائیگا۔

تفریح

شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟

شان شاہد نے اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران  بنا شرٹ اپنی تصویر اپلوڈ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟

پاکستان کی پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ہیرو شان شاہد اپنی نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

اداکار شان شاہد نے  حال ہی میں اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کی تصویر  شیئر کی ہے ، ان کی شئیر  کی گئی تصاویر میں انہیں اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران  بنا شرٹ کے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ کا سفر ورزش کے بعد ختم نہیں ہوتا، یہ تو صرف شروعات ہے۔

ان کی اپلوڈ کی گئی تصویر پر کچھ لوگوں نے شان کی فٹنس کے سفر  کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرٹ لیس پوسٹ پر آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملنے  شدید رد عمل کے بعد بعد شان شاہد بھی خاموش نہ رہ سکے اور ردعمل کا اظہار کردیا۔

شان شاہد نے صارفین کی  تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی ہے۔

شان شاہد نے مزید کہا کہ ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام  کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

 جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت  مقدمات درج

بشری بی بی کے بیان سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں،متن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب مخالف بیان ،بشری بی بی  کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت  مقدمات درج

سعدی عرب مخالف ویڈیو بیان کے معاملے پربانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر قوانین کے تحت دو مقدمے درج کر لیے گئے۔  

بشریٰ بی بی کے خلاف میں درج کیے گئے مقدمات  کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

متن کے مطابق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اور باہمی مفادات کے خلاف ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،سعودی عرب نے ہر لحاظ سے  ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سفارتی مدد کی ہے۔

پاکستان کے عوام اور قیادت سعودی عرب کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں،ایسے بیانات امت مسلمہ کے اتحاد کو کمزور کر سکتےہیں۔      

مقدمے میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح کے بیان پاکستانی عوام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف  ہےاور یہ سوچی سمجھی سازش ہے لہٰذا بشریٰ بی بی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll