پاکستان کا نمبر ون گلوکار کون؟ چاہت فتح علی خان کے انوکھے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
مزاحیہ گلوکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے اور ان پر تنقید کے نشتر چلا تے ہوئے ان کو آڑے ہاتھوں لیا


لاہور: سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ گائیکی اور وائرل گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دے کر ایک نیا تنازع چھیڑ دیا، ان کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
چاہت فتح علی خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار انہوں نے اپنے ایک بیان سے مداحوں کو حیران اور ناراض کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی دئیے گئے انٹرویو میں خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیںپرگروام میں چاہت فتح علی خان نے دعوی کرتے ہوئے خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دے دیا،جبکہ انہوںنے دوسرے نمبر پر عاطف اسلم اور تیسرےنمبر 3 پر راحت فتح علی خان کو رکھا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے کہا، عاطف اسلم اچھے ہیں۔ ’ایک نئی آواز سامنے آئی تھی۔ اگرچہ ان کا آغاز اتنا اچھا نہیں تھا لیکن اب وہ پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ لوگ نئے گلوکاروں کو سننا چاہتے ہیں، اس لیے عاطف اس وقت پاکستان میں دوسرے نمبر کے گلوکار ہیں۔ جبکہ پہلے نمبر پر وہ خود ہیں‘۔
دوران انٹرویو ان کامزید کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان بھی اچھے ہیں لیکن میں ان کو تیسرے درجے پر جگہ دوں گا کیونکہ اول درجے پر ہمیشہ چاہت فتح علی خان ہی رہے گا۔
مزاحیہ گلوکار کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے اور ان پر تنقید کے نشتر چلا دیے، ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ عاطف اسلم تو شرم سے کسی کونے میں جا کر رو رہے ہوں گے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پہلے نمبر پر آپ ہی ہیں لیکن آخری طرف سے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان جان بوجھ کر ایسے بےوقوفوں والے بیان دیتے ہیں تاکہ شہرت حاصل کر سکیں،جبکہ ایک اور شانی نامی صارف نے کہا ’کروڑوں دلوں کا نقصان چاہت فتح علی خان‘۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago





