جی این این سوشل

پاکستان

کفایت شعاری پالیسی ؛ریسٹورنٹ، ہوٹل اور مارکیٹس رات 8بجے، شادی ہال 10 بجے بند کرنے کافیصلہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ کفایت شعاری سے متعلق پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے، 10 وزرا، 4 سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹی نے کفایت شعاری پر تجاویز تیار کی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کفایت شعاری پالیسی ؛ریسٹورنٹ، ہوٹل اور مارکیٹس رات 8بجے، شادی ہال 10 بجے بند کرنے کافیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ توشہ خانہ میں بدنیتی کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے گئے،وزیر خارجہ نے جو کیاوہ پاکستانی عوام کی ترجمانی تھی ، پوری قوم وزیر خارجہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی توثیق کی ہے ۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ریسٹورنٹ، ہوٹل اور مارکیٹس رات 8 بجے بند ہو جائیں گی ،شادی ہال کے اوقات رات 10 بجے تک کر دیئے جائیں گے ۔

ان کاکہناتھا کہ حکومتی اداروں میں 20 فیصد لوگ گھر سے کام کریں تو 56 ارب کی بچت ہو گی ،انہوں نے کہاکہ الیکٹرک بائیکس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،الیکٹرک بائیکس کی درآمد شروع کردی گئی ہے،سٹریٹ لائٹس اان کرنے کی ترتیب سے بھی بچت میں اضافہ ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ملک اس وقت سنگین معاشی بحران میں ہے، مختلف ذرائع سے توانائی کی بچت سے معیشت کو فائدہ ہوگا،توانائی کی بچت پر صوبوں سے بھی تجاویز مانگی جائیں گی،۔

پاکستان

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی  کہاں ہیں اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلےبلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم  پہلی اننگزمیں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 42 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کمندو  مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی  ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ کوٹیز اور  رباڈا نے بالترتیب 2 اور 1 ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll