نوشہرہ: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعوی ٰ کیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گراسکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ہوں، لیکن مجھ پر عمران خان کے احسانات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج سارے پاکستان سے میں مقابلہ کر سکتا ہوں۔ اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں، نوشہرہ کے صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں میرے امیدوار کے مقابلے میں تمام اپوزیشن جماعتیں اور میرے رشتےداراکٹھے ہو گئے ہیں۔ لیکن ان سب کو ایک ساتھ گراؤں گا ۔
پرویزخٹک کا مزید کہنا تھا کہ میں جب وزیراعلیٰ تھا تو اپنے رشتے داروں کو بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں کے اختیارات دئیے ، جن کو میں اختیارات دیتا ہوں وہ آ سمان پر پہنچ جاتے ہیں، اورواپس لوں تو وہی لوگ صفر ہو جاتے ہیں ۔
واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے-63 نوشہرہ (کے پی) میں ضمنی انتخابات 19 فروری کو ہورہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کی تین اور بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی ایک، ایک صوبائی نشست جبکہ قومی اسمبلی کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایک، ایک نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان کررکھا ہے ۔
دوسری جانب اس بیان کے بعد پرویز خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک طرح کا وضاحتی پیغام بھی کیا ہے ۔ ٹوئٹ میں پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ نوشہرہ میں میرے گاؤں کے مقامی لوگوں سے خطاب میں واضح ذکر کیا کہ میں عمران خان کا مخلص اور احسان مند ہوں۔ ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت سے ہم ہر علاقے میں کامیاب ہیں اور ہم ضمنی انتخاب کے لیے ہمارے حمایت یافتہ امیدوار کے مقابلے میں کھڑے ہونے والی تمام اپوزیشن جماعتوں کو شکست دیں گے۔
Clearly mentioned in my speech for the locals of my village in Nowshera that I’m sincere & indebted to Imran Khan.We are successful in our const. due to our efforts & support of IK. We will defeat all opp. parties ganged up against the candidate we are supporting for the by-elec.
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) January 31, 2021
خیال رہے کہ پرویز خٹک موجودہ وزیر دفاع کے منصب پر فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کاشمار ان وزرا میں ہوتا ہے جن کا عمران خان کی حکومت کے دوران منصب تبدیل نہیں ہوا ہے ۔پرویز خٹک تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت میں صوبے کے کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں ۔

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 6 hours ago

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 6 hours ago

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 9 hours ago

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 10 hours ago

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 5 hours ago

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 9 hours ago

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 10 hours ago

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 8 hours ago
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 hours ago

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 6 hours ago

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 10 hours ago

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 10 hours ago