تجارت
پٹرو ل اوربجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسد عمر نے مہنگائی میں کمی کا دعوی کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، دوسری طرف حکومت کیی جانب سے بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے اب افراط زر 5.8 سے کم ہوکر 5.7 فیصد رہ گیا ہے۔ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔
Inflation continues to decline. Jan inflation (CPI) is down to 5.7%. Core inflation is at 5.4%. Last month (jul 2018) prior to PTI govt formation, CPI was 5.8% & core was 7.6%. The rate of inflation is LOWER today then when the PTI govt was formed. #PMIKECONPOLICYSUCCESS
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 31, 2021
28جنوری کو نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3.5 روپے اضافے کا عندیہ دیا ۔ اس سے قبل 11 جنوری کو نیپرا نے صارفین سے 8.40 ارب روپے اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 1۔6 روپے اضافے کی اطلاع دی تھی۔
28 جنوری کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردہ تازہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 12 لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کی تجویز دی ہے ، اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3.22 روپے فی لیٹر ، مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل آئل میں 4.42 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2.95 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
29جنوری کواو گرا نےسندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنےکا فیصلہ کیا-اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس کے اوسط ٹیرف میں 39 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹو اور میٹر چارجز میں ایک سو فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ اوگرا کی سفارش کے مطابق اضافے کا صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
30جنوری کو پاکستان کے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح مزید 0.52 فیصد بڑھ گئی، 18اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈہ، آٹا، چینی، دال مونگ سستی، 24اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 18اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
تجارت
اکتوبر:سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ
جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بنک
گزشتہ ماہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 11.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے۔
مجموعی طور پر سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالرکی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24 کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کوظاہر کرتا ہے۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر) ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 620.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے 299.3 ملین ڈالر ترسیلات زر آئیں۔
موسم
اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ
سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے
لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے۔
سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔
اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پاکستان آنے سے انکار
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے اپنے میچز دبئی میں کھیلنا چاہتی ہے ، انڈین میڈیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کے بارے میں آگاہ کردیا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارت نیوٹرل وینیو پر اپنے میچز کھیلے گا، ا۔ور اس کے لیے بہترین جگہ دبئی ہے۔
بھارتی ٹیم سیکورٹی خدشات کے باعث چمپینز ٹرافی کے میچز پاکستانی کی بجائے دبئی میں کھیلنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے علاوہ دیگر 6 ممالک نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکار کر رہا ہے اور ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع