Advertisement
پاکستان

فیصل واؤڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

اسلام آباد:فیصل واؤڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 28 2022، 9:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیصل واؤڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واؤڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے اور اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فیصل واؤڈا کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے فیصل واؤڈا کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فیصل واؤڈا نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

فیصل واؤڈا نے سینیٹ کی نشست سے استعفے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں تصدیق بھی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے بطور سینیٹر اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کر دیا ہے۔

فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ یہ سیٹ عمران خان کی امانت تھی، اخلاقی طور پر اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں، میں نے اپنا فرض ادا کر دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس کے بعد عمران خان سمیت تمام کولیگ سینیٹرز کا شکر گزار ہوں، سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement