Advertisement
تفریح

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نومولود بیٹے کو نہلانے کی ویڈیو شیئر کی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نومولود بیٹے کو نہلانے کی ویڈیو شیئر کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 28th 2022, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نومولود بیٹے کو نہلانے کی ویڈیو شیئر  کی

ٹوئٹر پر گورنر سندھ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں ٹائی سوٹ پہنے نومولود بیٹے کو باتھ روم میں نہلاتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں گورنر سندھ کے بیٹے کا چہرہ ایموجی سے چھپایا گیا ہے۔

ویڈیو میں گورنر سندھ نے ملازمت کرنیوالے تمام والدوں کو مشورہ دیا کہ آپ نے اپنے بچوں کا بھی خیال رکھنا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں بھی اپنے بیٹے ذوالقرنین کو نہلا رہا ہوں لہٰذا اپنے بچوں کا ایسے ہی خیال رکھیں۔

گورنر سندھ نے ویڈیو کے ساتھ ایک ٹوئٹ بھی  کی جس میں لکھا تھا کہ بطور والد اور شوہر خاندان کیلئے موجود ہونا ضروری ہے، ہم اپنے بچوں خصوصاً لڑکوں کو  گھر میں برابر کا ساتھی بنانے کیلئے ایک مثال قائم کریں، یہ عمل ہماری لڑکیوں اور خواتین کو قومی ترقی میں فعال کردار نبھانے میں مدد دے گا۔

 

گورنر سندھ کی ٹوئٹ پر  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement