Advertisement
پاکستان

مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز ملتوی

بھارت میں پاکستانی بلاک بسٹر فلم ”مولا جٹ” ریلیز ہونے سے ایک دن پہلے ملتوی کر دی گئی، مولا جٹ آج یعنی 30 دسمبر کو بھارتی پنجاب میں ریلیز کر جانی تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 30th 2022, 5:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز ملتوی

 

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ریلیز کی نئی تاریخ کے بارے میں بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، گیارہ سال بعد بھارت میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز کی جا رہی تھی، لیکن وہ بھی انتہا پسندی کی نظر ہو گئی،

مولا جٹ کی ریلیز کی خبروں نے ہی انتہا پسند ہندووں کو آگ لگا دی تھی، انہوں نے اپنے ہی لوگوں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے مولا جٹ دیکھنی ہے وہ بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں۔

بھارت کی شدت پسند جماعت کے وزیر امیہ کھوپکر نے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹوئٹ میں پاکستانی سپر اسٹار اور مولا جٹ کے مرکزی کردار فواد خان کے مداحوں کو غدار قرار دیا تھا۔

واضح رہے، پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ سرحد پار بھی مداحوں کی کوئی کمی نہیں جن میں کئی بالی ووڈ ہیروں کے نام بھی شامل ہیں، اور وہ فواد خان کو بڑی پردہ اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے دو سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے، مولا جٹ  اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں فواد خان، حمزہ عباسی، ماہرہ خان، حمیمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیراعجاز سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا ہے۔

Advertisement
حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 4 دن قبل
معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات

  • 11 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

  • 12 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 4 دن قبل
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 3 گھنٹے قبل
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا

  • 11 گھنٹے قبل
ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

  • ایک دن قبل
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 3 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement