ترکیہ : ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک 

استنبول : ترکیہ کے مغربی شہر ایدن کے ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 30th 2022, 8:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکیہ : ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 7  افراد ہلاک 

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔

دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

 

خیال رہے کہ رواں برس 15 نومبر کو ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کے تقسیم اسکوائر میں تاریخی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔