سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاسمبلیوں میں جا کر کیا کریں گے؟شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے استفسار کیا ہے کہ اسمبلیوں میں جا کر کیا کریں گے؟کوئی فائدہ نہیں، کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرا یا جارہا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ چاہتے ہیں ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے، شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں، موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی ہمارے ساتھ ہیں، ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب نہیں معلوم، رمیز راجہ کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی، رمیز راجہ نے پیسے بچائے جب کہ نجم سیٹھی لٹا رہے ہیں، نجم سیٹھی کو لانے کے لئے پی سی بی کا آئین تبدیل کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا۔

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 3 دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 3 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 3 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 4 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 2 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 2 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 3 دن قبل






