جی این این سوشل

پاکستان

مہنگائی میں کمی کیلئے ہماری کوششیں بہترین نتائج لارہی ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کم کرنے کے لئے حکومت کی کوششیں بہترین نتائج دکھا رہی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تفصیلات کے مطابق معیشت کے میدان سے خوشخبری سناتے ہوئے   ٹوئٹر پر پیغام میں  وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے  کہ  مہنگائی کے خلاف حکومت کی کوششوں  کے ثمرات  نظر آنے لگے ہیں۔ وزیراعظم  کاکہناتھا کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس  (     سی پی آئی)  اور بنیادی افراط زر آ ج اس سطح سےنیچےہیں جس پر یہ ہمارےحکومت سنبھالنےکےوقت تھیں۔ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو محتاط رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل    وفاقی وزیر  اسد عمر نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ایک بیان میں  کہا  کہ مہنگائی کی شرح مسلسل نیچے گررہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔ اشیائے خوراک کے صارفین کے لیے مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد تک نیچے آگئی، بنیادی افراط زر کی شرح 5.4فیصد تک نیچے آچکی ہے۔

جرم

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا

اگست میں ڈاکو شاہد لُنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا۔ 

شاہد لنڈ اشتہاری ڈاکو کی فہرست میں سب سے پہلے نمبرپر موجود تھا۔ ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق ہلاک اشتہاری ڈاکو کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام تھا اور ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا،ہلاک ڈاکو شاہد لُنڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں دیتا تھا۔

خیال رہے کہ اگست میں ڈاکو شاہد لُنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی۔ شاہد لنڈ نے گفتگو میں کہا تھاکہ میں شاہد لُنڈ بات کررہا ہوں لسٹ میں میرا نام سب سے پہلے ہے، اصل جو ملزم ہیں ان کے نام نہیں ہیں، انعام کے اعلان والی فہرست درست نہیں اسے دوبارہ بنائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیدرلینڈ: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی پر فٹبال میچ کے دوران تصادم 

اسرائیلی شائقین کی جانب سے  ایک  عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے  65 افراد کو گرفتار کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈ: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی پر فٹبال میچ کے دوران تصادم 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصادم  میں 11 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 2 اسرائیلی فٹبال شائقین سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوسکا ۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں یورپا لیگ کے میچ کے دوران اسرئیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہوا ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ کےمطابق حملے میں 11 اسرائیلی زخمی جبکہ 2 افراد لا پتہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران اسرائیلی شائقین  نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم نذرآتش کردیا، جبکہ اس دوران اسرائیلی شائقین کی جانب سے  ایک  عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے  65 افراد کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق فٹبال میچ سے قبل اسرائیلی تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کی بے حرمتی کی، اس دوران عرب مخالف اورغزہ کے بچوں کےخلاف نفرت انگیز نعرے بھی لگائے گئے جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔
 تاہم اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے  کہ میچ سے قبل اسپین میں طوفانی  سیلاب میں مرنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی جس  پر اسرائیلی تماشائی شورمچاتے رہے اور اس دوران  عرب مخالف ترانے پڑھے گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد اسرائیلی وزات خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ  ہوٹلز تک محدود رہیں جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے دو طیارے ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم بھیجنے کا حکم دیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضلع جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے 4 جوان سپرد خاک

شہدا کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے 4 جوان سپرد خاک

ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار تائب شاہ شہید (عمر : 38 سال،ساکن ، ضلع ٹانک)، لانس نائیک گلاب زمان شہید (عمر :30 سال،ساکن ،ضلع کرک)، لانس نائیک حبیب اللہ شہید (عمر : 28 سال،ساکن ، ضلع اورکزئی) اور لانس نائیک مزمل محمود شہید (عمر : 37 سال،ساکن ، ضلع کرک) مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک ۔

شہدا کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll