پاکستان
وزیر اعظم کا عوام کی شکایات خود سننے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی شکایات خود سننے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عوام کی شکایات خود سنیں گے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یکم فروری بروز پیر شام 4بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔
یکم فروری بروز پیر شام ۴ بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے pic.twitter.com/YT05M4cmlc
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 31, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کے سوالات کے جواب دیں گے، وزیر اعظم سے رابطے کیلئے ٹیلی فون نمبرجاری کردیے، عوام 051-9210809 پروزیراعظم سے بات کرسکتےہیں، ٹیلی فون لائنزشام 4 بجے کھول دی جائیں گی۔
دنیا
نیدرلینڈ: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی پر فٹبال میچ کے دوران تصادم
اسرائیلی شائقین کی جانب سے ایک عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 65 افراد کو گرفتار کرلیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصادم میں 11 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 2 اسرائیلی فٹبال شائقین سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوسکا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں یورپا لیگ کے میچ کے دوران اسرئیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہوا ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ کےمطابق حملے میں 11 اسرائیلی زخمی جبکہ 2 افراد لا پتہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران اسرائیلی شائقین نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم نذرآتش کردیا، جبکہ اس دوران اسرائیلی شائقین کی جانب سے ایک عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 65 افراد کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق فٹبال میچ سے قبل اسرائیلی تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کی بے حرمتی کی، اس دوران عرب مخالف اورغزہ کے بچوں کےخلاف نفرت انگیز نعرے بھی لگائے گئے جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔
تاہم اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل اسپین میں طوفانی سیلاب میں مرنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی جس پر اسرائیلی تماشائی شورمچاتے رہے اور اس دوران عرب مخالف ترانے پڑھے گئے۔
رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد اسرائیلی وزات خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہوٹلز تک محدود رہیں جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے دو طیارے ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم بھیجنے کا حکم دیا ہے
تفریح
اداکار نعمان اعجاز اورادکارہ صبا قمر شدید تنقید کی زد میں کیوں ہیں ؟
نعمان اعجاز اور صبا قمر کو بولڈ سین کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں تاہم آج کل یہ دونوں اداکار بولڈ سین کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید ترنقید کا سامنا کرنا رہے ہیں۔
دونوں نامور اداکاروں نے مختلف ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں الو برائے فروخت نہیں، جو چلے تو جان سے گزر گئے اور مسٹر اینڈ مسز شمیم شامل ہیں۔
حال ہی میں ادکار نعمان اعجاز اوراداکارہ صبا قمر کی ویب سیریز"مسٹر اینڈ مسز شميم" کے ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں دونوں کو ایک دوسرے کے کافی قریب دیکھا جاسکتا ہے۔
زی فائیو پر نشر کی جانے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کا شکار ہوتاہے،بولڈ سین منظرِعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صباقمر اور نعمان اعجاز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر اور نعمان اعجازجیسے باصلاحیت اداکاروں کو ایسے غیر اخلاقی مناظرفلمانے کی ضرورت نہیں تھی، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگا کہ یہ کسی نیٹ فلکس سیریز کا سین ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکار ہیں،ایک اور صارف نے لکھایہ وہی اداکار ہیں جو وضو کے ساتھ گھر سے نکلنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس کے بعد ایسی چیزیں شوٹ کرتے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر کو بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کھیل
بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل
محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں
بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر خبریں آرہی ہیں کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی جب کہ بھارت سے ہائبرڈ ماڈل پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست دور رکھا جائے، اب تک مجھے یا پی سی کو بھارت کے انکار کا کوئی لیٹر نہیں ملا جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر بھی آگاہ نہیں کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کہتے ہیں کہ اگرکوئی ایسی چیز ہوگی تو ان رائٹنگ دیں گے، ہمیں تب ہی قابل قبول ہوگا جب رائٹنگ میں دیں گے۔
انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرے گی مجھےعمل کرنا پڑے گا، پاکستان ہر بار بھارت کے ساتھ مثبت رویہ رکھتا ہے لیکن اب امید نہ کریں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری تیاریاں کر رہا ہے، قوم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح پرمبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیم اچھی خوشخبریاں دے گی، کوچ کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی جب کہ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم بھارت اپنے میچز دبئی میں کرانا چاہتا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
علاقائی 17 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ