جی این این سوشل

پاکستان

آٹے اور گندم کا وفاقی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں: طارق بشیر چیمہ

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آٹے اور گندم کا وفاقی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آٹے اور گندم کا وفاقی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں: طارق بشیر چیمہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین راؤ محمد اجمل نے اپنی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں کہا ہے کہ فی الحال 30 نومبر والے اجلاس کے منٹس کی منظوری نہیں دے رہے، سرکاری افسران کا شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کا رویہ درست نہیں، افسران کو کسی شخص کو کمتر ثابت کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے تھی، ہماری سفارشات پر عمل درآمد ہونا چاہیے تھا۔

کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ افسران کی معافی کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق دیکھا جائے گا، افسران نے معافی مانگ لی، درست کیا، مگر اجلاس میں ان کا رویہ قابلِ قبول نہ تھا، سیکریٹری غذائی تحفظ! آپ کو جو ہدایت کی گئی ہے اس پر عمل درآمد کریں۔

سیکریٹری غذائی تحفظ نے اجلاس کو بتایا کہ حکومتی سطح پر زیادہ گندم روس سے خریدی گئی، وفاقی حکومت 11 محکموں اور علاقوں کے لیے گندم کا کوٹہ مقرر کرتی ہے، سیلاب کے بعد صوبوں کی گندم کی ضرورت بڑھ گئی، اس سال پنجاب کو 10 لاکھ ٹن اضافی درآمدی گندم فراہم کریں گے، پاکستان کی گندم کی مجموعی ضرورت 3 کروڑ ٹن ہے۔

گندم کہاں جا رہی ہے؟ ریاض مزاری

تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی سردار ریاض مزاری نے سوال کیا کہ ہم گندم میں خود کفیل تھے، گندم کہاں جا رہی ہے؟ یہ بھارت اور افغانستان تو جا نہیں سکتی، تو کہاں جا رہی ہے؟

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ زراعت کبھی بھی حکومت کی ترجیح نہیں رہی، بارہویں آئینی ترمیم کے بعد زراعت کا بجٹ بہت کم ہو گیا ہے، سندھ حکومت نے گندم کی 4 ہزار روپے فی من امدادی قیمت مقرر کر دی، 3 ہزار روپے من پر کسان کو 1 ایکڑ سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے حاصل ہوتے ہیں، زمین کا اوسط ٹھیکہ 50 ہزار روپے فی ایکڑ ہے، اِن پٹس ڈال کر کسان کو اس ریٹ پر کچھ آمدن ہو گی، سندھ کے زیادہ ریٹ کے باعث پنجاب کی گندم سندھ میں جائے گی، وزیرِاعظم شہباز شریف سے کسان پیکیج کا اعلان کرادیا گیا، مگر وزارتِ خزانہ نے مراعات پر کام ہی نہیں کیا۔

سیکریٹری غذائی تحفظ نے بتایا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتی ہے، قیمتوں کا تعین صوبائی حکومتیں کرتی ہیں۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہو گی، اس دن گندم کی قیمت کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

جرم

پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں شہید 46 سالہ کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  احتجاج ،  پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید

پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہو گئے، پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر سر پر چوٹ کے باعث شہید ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں شہید 46 سالہ کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا، کانسٹیبل مبشر تشویشناک حالت میں  ہسپتال  لایا گیا، جہاں وہ شہید ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے حملہ آوروں کی شناخت جاری ہے، شر پسندعناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شر پسندوں کے تشدد سے اب تک پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں، زخمی اہلکاروں کو سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہکلہ میں مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کا نسٹیبل کو خراج عقیدت کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، ذمہ دارعناصرکو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

 عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

گزشتہ ہفتے مسلسل اضافے کے بعدکاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز  سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ78 ہزار 400  روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار657 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی بات چیت کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی آمد سے قبل بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا جس میں بیلاروس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور سربراہ ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل تھے جبکہ بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔

بیلاروس کے وفد کا دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب تحریک انصاف نے احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کے نتیجے میں حکام نے سرکاری عمارتوں اور سفارتی انکلیو پر مشتمل اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کررکھا ہے۔

اتوار کو بیلا روس کے وفد کے استقبال کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی کوشش کرنے والے تمام مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کو عوام کو درپیش مشکلات کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں اور انکی املاک کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll