کسی بھی ایئرپورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی، ایئر پورٹس نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: سعد رفیق
لاہور:سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایئرپورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی، ایئر پورٹس نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے:


وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ریلوے کا انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے اور ریلوے کی بہتری کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے سیلاب سروس کو بحال کیا اور صورتحال مشکل ضرور ہے مگر ٹھیک کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔
ایئرپورٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے 3 ایئر پورٹ کے آپریشنز آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی ایئرپورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی۔ ایئر پورٹس نجکاری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ماڈلز کو پاکستان لانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) پر بیرونی دباؤ ہے اور پی آئی اے مدتوں سے بیمار ادارہ ہے۔ روٹس کھل جائیں گے تو ٹکٹوں کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی روٹس کھلوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کراچی ایئر پورٹ کی گنجائش کو بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ملک میں بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ قطر اور عرب امارات کو بھی بہترین آپریٹرز سے متعلق بتایا ہے۔

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: کویتی وزارتِ دفاع
- 6 گھنٹے قبل
عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
- 11 گھنٹے قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 2 دن قبل

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- ایک دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- 2 دن قبل




