جی این این سوشل

پاکستان

کراچی اور حیدرآباد کی میئر شپ کس کو دینی ہے اورمہاجروں کو دیوارمیں چنوانے کا فیصلہ ہوگیا ہے: ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی نظر صرف کراچی کی میئر شپ پر ہے، پس پردہ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی میں مہاجروں کو دیوار میں چنوانے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی اور حیدرآباد کی میئر شپ کس کو دینی ہے  اورمہاجروں کو دیوارمیں چنوانے کا فیصلہ ہوگیا ہے: ڈاکٹر فاروق ستار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حلقوں میں جو ہیرا پھیری کی گئی ہے اس سے ہمیں حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، ایم کیوایم پاکستان کے جائزمطالبات کی مکمل حمایت کااعلان کروں گا، سازش کی بو آرہی ہے کہ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی میں اتحاد ہوگیا ہے، مہاجروں کو دیوار سے لگانے نہیں، دیوارمیں چنوانے کا فیصلہ ہوگیا ہے، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں۔

فاروق ستار نے کہا پہلے سے طے ہوچکا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کی میئر شپ کس کو دینی ہے، شہر کو پھر سے آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، حلقوں میں ہیرا پھیری کرکے ہمیں بنیادی سیاسی حقوق سے محروم کیا گیا، کراچی اور حیدرآباد والوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔ سندھ کے وڈیروں کی جانب سے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، انکے چہروں سے نقاب اتارنے کا وقت آگیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا پیپلز پارٹی نے کبھی کسی معاہدے کا کوئی پاس نہیں کیا، ابھی میچ شروع ہوا نہیں، ایک ٹیم کو پہلے ہی 200 رنز دے دیے، کراچی والوں کو مردم شماری میں نہیں گنا جاتا تو بتائیں کہاں جائیں، 1970 سے مردم شماری میں کراچی والوں کے ساتھ ظلم ہورہاہے، ہر حال میں سندھ کو ایک رکھنا چاہتے تھے اور ہیں، حلقہ بندیاں اس طرح سے ہوئی ہیں کہ ووٹ دینے والے کو حق نہیں مل رہا،نہ الیکشن لڑنے والے کوحق مل رہاہے۔

مجبوری ہوتی ہے توووٹ نہیں ڈالا جاتا، سڑکوں پر فیصلہ ہوتا ہے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اس شہر پر مسلط ہونے کے خواب دیکھ رہے ہیں، کراچی میں پری پول ریگنگ ہوچکی ہے، دھاندلی زدہ الیکشن کے نتائج کوئی قبول نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کررہا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ چاہتے ہیں فاروق ستار بھی سندھ کے شہری علاقوں کی آواز بنیں، مجبوری ہوتی ہے توووٹ نہیں ڈالا جاتا، سڑکوں پر فیصلہ ہوتا ہے، 11 جنوری کے احتجاج میں شرکت اور مشترکہ آواز کیلئے سب کو دعوت دی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن چھین کر سندھ کے شہری علاقوں کے قبضے کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے،11جنوری کو الیکشن کمیشن تک جاکر دوبارہ یاد دلانا ہے کہ شفاف الیکشن نظر نہیں آرہے، دراصل یہ الیکشن ہوگا ہی نہیں جس کے نتائج پہلے سے تیار شدہ ہیں۔

ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف کروا دیا

مشہور ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا  دیا ہے، صارفین اب واٹس ایپ کی طرح انسٹاگرام پر بھی دوسروں کو اپنا لائیو لوکیشن شئیر کر سکیں گے

انسٹا گرام  صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے،اس فیچر سے صارفین کسی دوسرے کو  ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو  بھی پن کرسکیں گے۔

انسٹا گرام پر لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں ہی  دستیاب ہوگا، یعنی کے صرف چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

جبکہ دوسری جانب انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی بھی طرح کے  نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ان کے ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا

ڈی چوک کے اطراف میں سکیورٹی انتہائی سخت، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا۔

ڈی چوک کے اطراف میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ، زیرو پوائنٹ کے قریب مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس نے جواباً آنسو گیس کی شیلنگ کی، شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں پر فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں پر مشتمل قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جب کہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان بھی ڈی چوک پہنچ چکے ہیں۔

ڈی چوک اور اطراف میں سکیورٹی سخت ہے اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا جب کہ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جارہا ہے۔ 

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجود بشریٰ بی بی نے ماننے سے انکار کردیا۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں، بانی چیئرمین نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے  پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ  کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی

سندھ کے ضلع خیرپور کے ایک گورنمنٹ کالج کی لیب میں سائنسی تجربے کےدوران  دھماکہ ہوا جس  کے نتیجے میں ایک پروفیسر اور 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا  ہے کہ کیمسٹری کے پروفیسر امجد میتلو لیب میں  طلبہ کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے جس دوران اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا،  جس سے پروفیسرسمیت 4 طلبہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے افرااد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے  پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ  کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،جبکہ چاروں طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے . 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll