پاکستان
جنیوا کانفرنس، فرانس پاکستان کو ایک کروڑ ڈالر امداد دے گا
جنیوا میں ہونے والی کانفرنس میں فرانس نے پاکستان کی مدد کیلئے ایک کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں تمام شرکا کی آمد کا مشکورہوں، آج پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیا ہوں، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے تعلیمی ادارے ،مکانات، زراعت اور دیہات کو بھی نقصان پہنچا ہے، سیلاب میں یواین سیکریٹری جنرل پاکستان آئے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے یواین سیکریٹری جنرل کی مشکل وقت میں پاکستان آنے اور مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل میں مدد کرنے والےممالک کو کبھی نہیں بھولے گا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے خوراک کی قلت نے جنم لیا ، سیلاب کی وجہ سے 80لاکھ کے قریب لوگ بے گھرہوئے ہیں، بھاری نقصان پر ہمارے پیروں سے زمین نکل گئی، سیلاب کی وجہ سے نقصانات پر آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں، ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
سیلاب آیا تو ہیلی کاپٹر ز اور زمینی فورس کے ذریعے ریسکیوکا عمل مکمل کیا گیا، مہینوں گزرنے کے بعد آج بھی سیلابی پانی سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، ایشین بینک نے پاکستان کی بروقت مدد کی۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، فرانسیسی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستان سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں، سردی کے موسم میں سیلاب متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے، فرانس سمیت دنیا کےتمام ممالک کو پاکستان کی مشکل میں مالی مد د کرنی چاہیے، پاکستان نے سیلاب کے باعث جن مشکلات کو بہادری سے سامنا کیا وہ قابل تحسین ہے، فرانس کے صدر نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو جو نقصان ہواوہ کسی اور ملک کو بھی ہوسکتا ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کام کرنے اشد ضرورت ہے ،فرانس کے عوام اور حکومت مشکل میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
کانفرنس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان میں سیلاب کی تباہی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے لیکن برے حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر متاثر ہوا ہوں، پاکستان میں سیلاب کی تباہی کا خود مشاہدہ کیا، پاکستان سے یکجہتی کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو فوری طور پر 16ارب ڈالر درکار ہیں۔
ترک صدر طیب ا یردوان نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کو تاریخی نقصان ہوا ہے، ترکیہ اپنے برادر ملک پاکستان کی پہلے بھی مدد کرتارہا ہے اور اب بھی کرے گا، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جو تباہی ہوئی اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے، ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی بحالی میں مدد کرے گا، سیلاب متاثرین کی بحالی ،انفراسٹرکچر اور تعمیر نو کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔
دنیا
امریکی صدر بائیڈن کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان
لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوا
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان میں جنگ بندی کا نفاذ پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے سے ہوا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے سے دشمنی کا مستقل خاتمہ ہوگا۔قبل ازیں اسرائیل کی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان سے جنگ بندی معاہدے کی منظوری کے بعد خطاب میں کہا کہ ہم غزہ سے باقی ماندہ یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں، ہم نے حزب اللہ کو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا ہے، جنگ کے دوران اپنے بہت سے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کے تحت اسرائیل جنوبی لبنان پر حملہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھے گا، لبنان اس سے قبل بھی اسرائیل کو ایسا حق دینے والے کسی بھی معاہدے کے الفاظ پر اعتراض کرتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزا ر 768 شہری شہید، 15 ہزار 699 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان
خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں
سندھ کے ضلع خیرپور کے ایک گورنمنٹ کالج کی لیب میں سائنسی تجربے کےدوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پروفیسر اور 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمسٹری کے پروفیسر امجد میتلو لیب میں طلبہ کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے جس دوران اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا، جس سے پروفیسرسمیت 4 طلبہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے افرااد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،جبکہ چاروں طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے .
پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گھڑیال پہنچیں،مریم نواز گھڑیال ہیلی پیڈ سے سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچی۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان