پاکستان
پاکستان میڈیکل کمیشن کا قبائلی اضلاع کے طلبہ کیلئے بڑا اعلان
پشاور: قبائلی اضلاع کے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستان میڈیکل کمیشن نے قبائلی اضلاع کے طلبہ کیلئے میڈیکل کالجز میں سیٹ کوٹہ ڈبل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع کے طلبہ کےلئے بڑی خوشخبری ، پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز کا کوٹہ ڈبل کردیا۔قبائلی اضلاع کی سیٹیں136 کی بجائے 240 کردی گئیں، میڈیکل کالجز میں 2 سیٹیں اے پی ایس متاثرین کے لئے بھی مختص کی گئی ہیں۔
وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اضافی سیٹوں کا اطلاق رواں سال کیا جائے گا۔سیٹوں میں اضافے کے لئے وائس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی نے پی ایم سی کو مراسلہ لکھا تھا، صوبے کے 12 میڈیکل کالجز میں قبائلی اضلاع کے طلبہ کو داخلے ملیں گے۔
پاکستان
اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ
اجلاس میں آرمی چیف ،وفاقی وزرا، مریم نواز اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں امن وامان کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،جبکہ اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنائی جائے گی، شرپسندوں کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد میں فرانزک لیب قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی پراپیگنڈہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، 24 نومبر کے بعد ہونے والی صورتحال کے باعث شرپسند عناصر کےخلاف بھرپور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تمام شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں شرکا کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، تا ہم اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں آئی۔
پاکستان
رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی
ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی بھی نہیں لگانی چاہیے یہ وقت درست نہیں ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں گورنر راج لگانا یا گرفتاریاں کرنا پی ٹی آئی کو فائدہ دیں گی، یہ باتیں ضرور ہوئی ہیں وزیراعظم اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ دو ڈھائی ہزار لوگ گرفتار ہوئے لیکن کوئی ایم این اے یا ایم پی اے گرفتارنہ ہوا جب لیڈر ہی بھاگ گئے تو ورکرز نے وہاں کیوں کھڑے رہنا تھا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو پتا تھا کہ میں آگے جاؤں گا تو گرفتاری ہوجائے گی، وہ تو آنا ہی نہیں چاہتے تھے، ان کی انڈراسٹیڈنگ ایسی تھی کہ واپس جانا بہتر سمجھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنا بہت بڑا سیاسی نقصان کردیا ہے، آنسو گیس کی شیلنگ سے ہی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی واپس چلے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کے پی سے 15 سے 20 ہزار لوگوں کو ایم این ایز، ایم پی ایز لے کر آئے تھے، یہ سب لوگ اسلام آباد میں کھڑے رہتے تو پھر شاید نقصان بہت زیادہ ہوتا، جب علی امین اور بشریٰ بی بی ہی نکل گئے تو ورکرز بھی بکھر گئے اور بھاگے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح بیانیہ بنارہی اس طرح نہیں ہوسکتا، ان کا تھوڑا بہت نقصان ہوا ہوگا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، جیسے رینجرز پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی ایسے پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہوگا۔
علاقائی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی
الیکشن کمیشن نے این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
قومی اسمبلی کی یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ کے رکن عادل بازئی کے ڈی سیٹ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 16 جنوری کو ہوگی، امیدوار کے کاغذات نامزدگی 4 تا 6 دسمبر جمع ہوسکیں گے۔
جبکہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بھیجے گئے ریفرنس پر فیصلہ کرتے ہوئے عادل بازئی کو فلور کراسنگ کا مرتکب قرار دے کر ڈی سیٹ کیا تھا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
دنیا 2 دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب