Advertisement
پاکستان

پٹرول بحران ، کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ آفسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دی دے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 11 2021، 11:20 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  پٹرول بحران، کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ  کرلیا۔ پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ آفسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی گئی  ۔ اوگرا کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق  کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی گئی، پٹرولیم ڈویژن میں مانٹرینگ سیل قائم  کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔  ایڈوزائری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم، نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی  بھی  ہدایت کردی گئی ۔

ذرائع کے مطابق  آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے بھی کارروائی ہوگی ۔ بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔

گزشتہ ماہ  پیٹرول بحران کی رپورٹ پر وزیر اعظم کی جانب سے ندیم بابر کو  عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی تھی جبکہ سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی  عہدے سے ہٹا کر  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ سال   جون جولائی میں ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی،  پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو 25ارب روپے سے زائد نقصان پہنچاتھا۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتا لگانے کے لیے انکوائری کمیشن بنایا تھا۔ تحقیقاتی کمیشن نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی تھی جس میں اوگرا کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے اور سیکریٹری پیٹرولیم کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

Advertisement
دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار  لاعلمی

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی

  • 2 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں  میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • 4 گھنٹے قبل
کے پی  اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب  ارکان   حلف لیں گے

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے

  • ایک گھنٹہ قبل
پاک فضائیہ کی برطانیہ میں  دنیا کے سب سے بڑے  رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں  شرکت

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت

  • 4 گھنٹے قبل
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

  • 3 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   18 ستمبر  کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے

  • 4 گھنٹے قبل
ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟

  • 4 منٹ قبل
کراچی : لیاری میں ایک اور  6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد  زخمی

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement