پیپلزپارٹی جمہوری نظام کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت میدان میں کھڑی ہے: بلاول بھٹو
کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 1973کا متفقہ آئین ہمارے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضمانت ہے،پیپلزپارٹی جمہوری نظام کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت میدان میں کھڑی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قومی کامیابی کو عملی جامہ پہنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم دستور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دستور پر من و عن عملدرآمد ملک کے روشن مستقبل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔آئین کی پاسداری پاکستان کی سربلندی کی راہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 1973ع کا متفقہ آئین ہمارے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضمانت ہے،قیام پاکستان کے بعد 1973 کا آئین قوم کیلئے سب سے نمایاں سیاسی کامیابی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی اس بڑی کامیابی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تدبر نے عملی جامہ پہنایا،1973کے آئین کی حفاظت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان نے قربانیاں دیں ہیں۔دستور کی توقیر کی خاطر پیپلز پارٹی کی قیادت و کرکنان نے جانوں کے نذرانے دیئے۔ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دورِ حکومت اور ویژن نے دستور کو دورِ آمریت کی الائشوں سے پاک کیا۔صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے 1973ع کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا۔1973ع کے آئین کے متعلق یک رائے ہونے پر قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 1973ع کے آئین اور اس کی روشنی میں پارلیمانی جمہوری نظام کی حفاظت کیلئے پرعزم اور ہمہ وقت میدان میں کھڑی ہے۔
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 2 hours ago

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 3 hours ago

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- an hour ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 14 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 17 minutes ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 13 hours ago

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 42 minutes ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 14 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 2 hours ago

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 2 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 13 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 14 hours ago