ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کا استعمال آج کے دور میں کافی بڑھ گیا ہے، سوشل میڈیا یا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس جیسے فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب، لنکڈ ان اور انسٹاگرام ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں آپ عوامی طور پر اشتراک کرنے کے لئے معلومات اور تصاویر شائع کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کیلئے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ صارفین اپنی فوٹو، ویڈیوز اور اپنی زندگی کی بہت سی سرگرمیاں شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہیں سوشل ایپلی کیشنز میں لنکڈ ان بھی کافی مقبول ہے۔ اس سائٹ پر صارفین اپنی پروفائل بناتے ہیں جس میں ان کی ذاتی معلومات درج کی جاتی ہیں۔ ایپلی کیشن کے ذریعے مختلف کمپنیز صارفین کو جاب کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ لیکن اب لنکڈ ان کے صارفین بھی دیگر سوشل میڈیا ایپس کی طرح ہیکرز کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بعد اب مایئکرو سافٹ کی زیر ملکیت لنکڈ ان کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا فروخت کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ڈیٹا میں لنکڈ اِن آئی ڈی، پورا نام، ای میل، فون نمبر، جنس، لنکڈ اِن پروفائل کے لنک، سوشل میڈیا پروفائل کے لنک، پیشہ ور عہدہ اور ان کے کام سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور ہیکرز فورم نے لیک ہونے والے ڈیٹا کو مبینہ طور پر آن لائن فروخت کے لئے پیش کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیک ہوئی چار فائلوں میں لنکڈ اِن صارفین کے بارے میں ان کا پورا نام، ای میل پتہ، فون نمبر، کام کی جگہ سمیت کئی معلومات اسکریپ کی گئی ہیں۔
دوسری جانب لنکڈ ان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ہم نے تحیقات کی ہیں اور پتہ چلا ہے کہ جو ڈیٹا فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے وہ لیک ڈیٹا نہیں تھا۔ کپمنی کا مزید کہنا ہے کہ ہم جتنا تجزیہ کرسکتے تھے کیا اور سے اس سے معلوم ہوا ہے کہ لکنڈ ان کے کسی بھی یوزر کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا ہے۔
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 10 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 9 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 9 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 11 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 14 گھنٹے قبل